Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Saturday, January 2, 2021

محبوب سے ملنے کیلیے عاشق نے اسکے گھر تک "زیر زمین سرنگ" بنا ڈالی

 

امریکہ:(نیوز ایجنسی(  میکسیکو زیر زمین سرنگوں کے زریعے غیر قانونی طور پر منشیات کی نقل و حرکت کے حوالے سے کافی مشہور ہے لیکن ایک عاشق نے اس کو آئیڈیا یعنی سرنگیں کے زریعے نقل وحرکت کو عملی جامع پہنایا اور اپنی محبت کو خفیہ رکھنے کے لیے ایک سرنگ بنا ڈالی۔

Under Ground tunnel to meet lover
Under Ground tunnel to meet lover


 

اس عاشق کا تعلق امریکا کی ایک کاؤنٹی ویلاس سے ہے جو پیشہ کے لحاظ سے ایک معمار "مستری" (اینٹوں کی چُنائی کرنے والے) ہے اسکا نام انٹونیوہے جس کا تعلق تجوانا کی ایک پامیلا نامی شادی شدہ خاتون سے تھا۔

 

انٹونیو نے اپنی محبوبہ پامیلا  کے شوہر سے اپنی محبت اور تعلق کو چھپانے کے لیے اپنے گھر سے محبوبہ کے گھر تک زیر زمین سرنگ بنانے کے لیے کام کرنا شروع کر دیا۔

 

 جب زیر زمین سرنگ کی تعمیر ہوگی تو انٹونیو اور پامیلا نے اس سرنگ کے ذریعے خفیہ ملاقاتیں شروع کردیں اور ان ملاقاتوں کا وقت وہ ہوتا جب جب محبوبہ پامیلا کا شوہر جارج آفس کام پر چلاجاتا۔

 

لیکن عاشقوں کا یہ گرفتار جوڑا وقت کی منصوبہ بندی کرنا بھول گیا کہ اگر کبھی پامیلا کا شوہر جارج مقررہ وقت سے پہلے گھر آگیا تو کیا ہوگا ؟؟

 

ایک دن جب پامیلا کا شوہر وقت سے پہلے آگیا تو اس وقت انٹونیو اپنی محبوبہ پامیلا سے اپنی ملاقات ختم کر کے سرنگ کے ذریعے واپس جانے والا تھا تو جارج نے سب دیکھ لیا اور اس نے  ان دونوں کے تعاقب میں پیچھے چل دیا۔

 

انٹونیو نے پامیلا کے شوہر جارج سے چھپنے کے لیے ان کے بیڈروم میں موجود بیڈ کے نیچے غائب ہو گیا مگر  جب جارج نے اس بیڈ ہٹایا تو اس کے سامنے سرنگ کا راستہ تھا جو وہ دونوں نے خفیہ ملاقاتوں کے استعمال کے لیے بنائی تھی ۔

 

جارج جب انٹونیو کے پیچھے اس سرنگ کے اندر داخل ہوا تو وہ حیران رہ گیا کہ یہ سرنگ انٹونیو کے گھر تک جاتی ہے۔ جب وہ انٹونیو کے گھر پہنچا تو انٹونیو نے جارج سے معافی مانگنا شروع کر دی جو اس وقت غصے سے لال پیلا ہورہا تھا۔

کیونکہ اس وقت انٹونیو کی اپنی بیوی بھی اس کے گھر میں سو رہی تھی جو اس شورشرابے میں اٹھ گئی جس کے بعد لڑائی جھگڑے میں انٹونیو کے پاس اپنا گناہ تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہ تھا۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot