ریاض سعودی عرب: سعودی عرب کے اعلان کے مطابق ذی
الحج کا چاند نظر نہیں آیا اسلییے اب وقوف عرفہ 19 جولائی اور عید الاضحی 20
جولائی کو ہوگی
عرب نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ ساتھ
دیگر خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر
نہیں آیا اس لیے عیدالاضحی 20 جولائی کو ہوگی جب کہ امریکا کے ساتھ برطانیہ اور دیگر
یورپی ممالک میں بھی عیدالاضحٰی سعودی عرب کے ساتھ 20 جولائی کو منائی جائے گی۔
اس کے علاوہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے
کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 10-07-2021 کو کراچی اور صوبائی رویت
ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know