Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, November 14, 2021

دھمکیاں ملنے کی خبروں پر حسن علی کی اہلیہ نے خاموشی توڑ ڈالی۔

 

عرب امارات دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی کی انڈین اہلیہ سامعہ آرزو نے خاندان کو دھمکیاں ملنے کی تمام خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں شاہین شاہ افریدی کی بال پر آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو ویڈ کا انتہائی اہم کیچ چھوڑنے پر فاسٹ بولر حسن علی کو سوشل میڈیا پر چند یوزر کی جانب سے پاکستان کو فائنل کی دوڑ سے باہر کروانے پر ان کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے تاہم دوسری طرف پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے فاسٹ بولر کے لیے حوصلہ افزا پیغامات بھی لکھے ہیں۔

Hassan Ali's wife fake account


فاسٹ بالر حسن علی کی انڈین اہلیہ سامعہ آرزو نے انسٹاگرام پر اپنے نام "سامعہ آرزو" سے بنے ایک فیک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بارے میں بتایا ہے کہ اس اکاؤنٹ سے بہت سے ٹوئٹس دیکھنے کو ملیں ہیں جن میں یہ کہا گیا ہے مجھے، حسن علی اور ہماری بیٹی کو پاکستانی عوام کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں، یہ خبر بالکل جھوٹ ہے، ہمیں ہمیشہ سے پاکستانیوں کی سپورٹ حاصل رہی ہے۔

حسن علی کی اہلیہ نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ اس طرح کے  بیانات پر کان نہ دھریں اور ایسے کسی بھی اکاؤنٹس کو فالو نہ کریں، میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کر کے بند کروایں۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot