Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Tuesday, November 24, 2020

10 خاموش قاتل

 

عام طور پر جب جسم میں کوئی بیماری پیدا ہوتی ہے تو جسم پر اس بیماری کی علامات ظاہر ہونےلگتی ہیں اور ہمیں معلوم پڑتا ہے کہ ہمارے جسم میں کوئی خرابی موجود ہے لیکن چند بیماریاں ایسی ہیں جن میں زیادہ تر جسم پر کوئی علامت ظاہر ہی نہیں ہوتی۔ یہ بیماریاں انسان کے اندر ہی اندر پھیلنا شروع کرتی ہیں اورانسان کو خبر ہی نہیں ہوتی اور وہ اپنا کام کر جاتی ہیں۔اس آرٹیکل میں ہم ایسی ہی 10 بیماریوں کا ذکر کریں گے جو خاموش قاتل کی طرح کام کرتی ہیں۔ جو انسان کے لیے موت کی وجہ ثابت ہو سکتی ہیںاور ان پر گہری نگاہ رکھنا بہت ضروری ہے وگرنہ یہ جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں


نمبر 1 ہائی بلڈ پریشر(High blood pressure)

High Blood pressure a silent killer
High Blood pressure a silent killer


ہائی بلڈ پریشر ایک عام بیماری سمجھی جاتی ہے جس کے بارے میں ہم اکثر سُنتے رہتے ہیں۔ اس بیماری میں بلڈ کا پریشر 140 اور 90 رینج سے اوپر ہوتا ہے جسے ہائپر ٹینشن بھی کہا جاتا ہے صرف ایک ملک امریکہ میں اس بیماری سے 70 ملین سے زائد امریکن متاثر ہیں

 وجوہات

·         لائف سٹائل کا ٹھیک نہ ہونا

·          گھٹیا اور چکنائی سے بھرپور خوراک

·          تمباکو نوشی

·          منشیات

·          ذہنی تناؤ

·          نمک کا زیادہ استمعال

 عام طور پر اس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں مگر جو علامات ظاہر ہوتی ہیں اُن میں ۱۔سانس چڑھنا  ۲۔نسیر کا پُھوٹ جانا ۳۔ سر درد ہونا وغیرہ شامل ہے یہ ضروری نہیں ہے کہ یہ علامات ظاہر بھی ہوں۔ بلڈ پریشر پر قابو رکھنا بہت ضروری ہے ورنہ یہ ہارٹ اٹیک اور فالج جیسی جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتا ہے اورجسم کو خاموشی سے انتہائی نقصان پہنچاتا رہتا ہے


نمبر 2 سکن کینسر(Skin Cancer)

 جلد کا کینسر: یہ بیماری بہت آہستہ سے پھیلتی ہے اور جلد کے اوپری حصے پر ظاہر ہونا شروع ہوتی ہے اور اس کی وجہ سکن کا سُورج کی UV شعاؤں کے سامنے زیادہ دیر تک رہنا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اگر آپ کو سکن کا کوئی مسئلہ در پیش ہے تو سورج کی شعاؤں سے جتنا ہو سکے بچیں اور جلد پر UV شعاؤں سے بچانے والے لوشن کا استعمال کریں۔ اس بیماری کو عمومی طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ خودبخود ہی ٹھیک ہو جائے گی لیکن یہ خاموش قاتل کی طرح انسان کو ختم کر سکتی ہے۔




Skin Cancer a silent killer
Skin Cancer a silent killer

نمبر :3 ذیابطیس )شوگر (Diabetes) (

 

Diabetes a silent killer
Diabetes a silent killer



شوگر وہ بیماری بھی جو اور کئی خطرناک بیماریوں کا سبب بنتی ہے اور اکثر اوقات انسان کو پتہ ہی نہیں ہوتا کے وہ اس بیماری کا شکار ہو چکا ہیں اور بے دھیانی میں اس سے نقصان اُٹھا سکتا ہے۔ اسکی علامات میں

علامات

·         شدید پیاس کا لگنا

·         بار بار پیشاب آنا

·         نظر کا دھندلا ہونا

·         وزن کا اچانک بڑھنا یا کم ہونا

 وغیرہ شامل ہے اور اگر آپ ان میں سے علامات کوئی ایک بھی محسوس کرتے ہیں تو فوری طور پر اپنا بلڈ شوگر ٹیسٹ کروائیے۔


نمبر 4: جگر کا بڑھنا یا چربی والا جگر(liver enlargement and fatty liver)

Fatty Liver

 یہ بھی ایک خاموش قاتل ہے جس میں لیور چکنائی کے مالیکیولز کو توڑنے میں ناکام رہتا ہے

 اس بیماری کی بڑی وجوہات

·         کولیسٹرال کا بڑھنا

·         ذیابطیس

·         موٹاپا

·         نیند کا ٹھیک نہ آنا

·         تھائیرائڈ گلائینڈ

 وغیرہ کا ٹھیک کام نہ کرنا ہے۔ یہ بیماری شروع کی سٹیج پر اگر بلڈ ٹیسٹ وغیرہ سے پکڑ لی جائے تو اس پر قابو پانا آسان ہے تاہم اگر یہ زیادہ بگڑ جائے تو انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے۔


نمبر 5: آسٹیوپوروسس

Osteoporosis a silent Killer
Osteoporosis a silent Killer 


 یہ ہڈیوں کو ہونے والی ایک خطرناک قسم کی بیماری ہے جو کسی بھی عُمر کے انسان کو اپنا شکار بنا سکتی ہے۔

 عام علامات میں

·         کمر درد

·         ہڈیوں کا اتنا کمزور ہونا کہ تھوڑی سی چوٹ سے ٹوٹ جائیں

 وغیرہ اس کی علامات ہیں اور جن کے والدین کو یہ بیماری ہو اُن میں اس بیماری میں لاحق ہونے کی شرح زیادہ ہوتی ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنا لائف سٹائل بدلے اور روزانہ کی لائف میں اچھی خوراک کے ساتھ ساتھ مناسب قسم کی ورزش بھی شامل کریں۔

 

نمبر 6 لنگز، کولن اور بریسٹ کینسر(Lungs, colon and breast cancer)

Cancer
Cancer


 یہ تینوں کینسر بھی خاموش قاتل کی طرح انسان کو ختم کر سکتی ہے۔ پھپھڑوں کے کینسر کو اگر ابتدائی سٹیج پر پکڑلیا جائے تو اس کا علاج موجود ہے مگر اگر اسکا کوئی بندوبست نا کیا جائے تو یہ عمر کے آگے فُل سٹاپ لگا سکتا ہے۔

 کولن  یا بڑی آنتوں کی بیماری کو بھی عام طور لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں اور معمولی سمجھتے ہیں اور علاج نہیں کرواتے لیکن یہ کینسر کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

 اس کی علامات میں

·         پیٹ میں گیس بھرنا

·         بلڈ سیلز کا کم ہوجانا

·         قبض

·         وزن کا گرنا

·         پاخانہ سے خون آنا

 وغیرہ شامل ہے جنہیں بلکل نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

 بریسٹ کینسر خواتین کو ہونے والی یہ بیماری بھی انتہائی خطرناک ہے اور اندر ہی اندر پلتی ہے اور اکثر اوقات مریضہ کو بہت دیر سے پتہ چلتا ہے کہ اُس کے پاس وقت کم ہے۔ اسلیے بہت ضروری ہے کہ جسم پر اگر کوئی ظاہر ہونے والی علامات نظر آئے تو ان کو نظرانداز نہ کیا جائے اور ڈاکٹر سے باکیدگی سے چیک اپ کروایا جائے تاکہ کسی قسم کوتاہی کا اندیشہ کم ہو سکے۔


نمبر 7: دل کی بیماری(Heart Disease)

 کورنری آرٹری کی بیماری  یعنی دل کی بیماری بھی خاموش قاتل کی طرح کام کر جاتی ہے اور اکثر اوقات مریض کو تب خبر ہوتی کے جب دل کا مریض بن چکا ہوتا ہے اور تب تک یہ بیماری دل کو خون دینے والی شریانوں کو بند کر چکی ہوتی ہے اور جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔

نمبر8 : بار بار نیند سے جاگنا

یہ بھی ایک خطرناک بیماری ہے جو خاموش قاتل بیماریوں میں آٹھویں نمبر پر ہے جو اور بہت سی دوسری بیماریوں کو جسم میں پیدا کرتی ہےاور انسان کا تمام کر جاتی ہے۔ اگر آپ کو نیند بہتر نہیں آرہی اور ایسا اکثر ہونا شروع ہوگیا ہے تو اسکو نارمل نہ لے اور فوراً اپنے ڈاکٹر کو اس سے آگاہ کریں اور ہرگز دیر نہ کریں۔

 

نمبر 9 یوریک ایسڈ

یوریک ایسڈ کی بیماری خوراک میں بے احتیاطی کرنے سے پیدا ہوتی ہے یہ بیماری جسم میں یوریک ایسڈ کی مقدار بڑھا دیتی ہے اور جسکا اکثر لوگوں کو یہ پتہ بھی نہیں چلتا کے انکا یوریک ایسڈ بڑھ چکا ہے۔ عموما اس بیماری میں جوڑوں کی درد شروع ہوجاتا ہے اور لوگوں کا دھیان ہی نہیں جاتا کہ یہ یوریک ایسڈ کی بیماری ہو سکتی ہے۔

 اس بیماری کی بڑی وجوہات میں

·         سُرخ گوشت

·          گُردے کپورے

·         چکنائی سے بھرپور کھانے

وغیرہ کھانا شامل ہیں اور ایکسرسائز سے دُوری ہے۔

نمبر 10: اضطراب

 اضطراب دماغ کی یہ بیماری اور بہت سی بیماریوں کی ماں ہے اور اگر اسکا علاج نا کرایا جائے تو یہ انسان کا کام تمام کر سکتی ہے۔ یہ بیماری بھی عام طور پر یہ بڑے طرززندگی اور خوراک میں بے پرواہی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور اس پر تھوڑی سی توجہ کیساتھ اس پر اچھے سے قابو پایا جاسکتا ہے ۔


No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot