پاکستان: اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چک شہزاد کے پوش
علاقے میں قتل کی ایک لرزہ خیز واردات پیش آئی جس میں سینئر صحافی اور تجزیا کار
ایاز امیر کے بیٹے نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔
نیوز کے مطابق ملزم ایازامیر کے بیٹے شاہ نواز
امیر نے اپنے فارم ہاؤس نمبر 46 میں بیوی سارہ کا بہیمانہ قتل کردیا۔ واردات کے
بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا مگر بعد میں پولیس نے چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن میں منتقل کردیا۔
اس واقعہ کی خبر ملتے ہی پولیس کے سینئر افسران
اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے فولادی ڈمبل مار مار
کر اپنی زوجہ کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی جانچ پرتال جاری ہے جس
کے بعد ہی ایف آئی آر درج کی جائے گی اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے ان سے آگاہ
کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ شاہنواز معروف سینئر صحافی ایاز امیر
کا بیٹا ہے جو چک شہزاد میں رہائش پذیر تھا۔ اس کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی
تھی۔ انکی سماجی رابطہ کی سائیٹ سے تعلق شروع ہوا تھا۔ انکی کل ہی سے کسی بات پر
تقرار ہورہی تھی ملزم نے غصہ میں ڈمبل مار دیا، سر میں خون بہنے پر باتھ روم کے ٹب
میں ڈال کر پاںی کھول دیا جس سے موت واقعہ ہوئی۔
واقعہ کے بعد سینئر تجزیہ نگار ایاز امیر نے بیٹے
کے گھر کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا واقعہ ہے کہ کبھی کسی کے ساتھ پیش
نہ آئے۔ مجھے جب اس کی اطلاع ملی اس کے بارے میں بتا نہیں سکتا یہ کتنا دل دہلا دینے
والا واقعہ ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا بیٹا ملزم شاہنواز
نشے میں تھا یا نہیں اس حوالے سے کیا کہیں گے؟ یہ سب لیگل چیزیں ہیں میں اس پر کچھ
بھی نہیں کہوں گا بس یہ کہوں گا کہ ایسا صدمہ کسی کو نہ ملے۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know