Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, November 12, 2020

انٹرنیٹ سے کمائے "پارٹ 3"

 

how to earn on daraz.pk
How to earn on Daraz.pk

ہم نے انٹرنیٹ پر کما نے کے بارے میں لکھنے کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ جس میں ہم سرمایہ کے ساتھ اور سرمایہ کے بغیر کمانے کے بارے لکھے گے۔ ابھی ہم سرمایہ لگا کمانے کے بارے میں تحریر کر رہے ہیں۔  یہ اسی سلسلے کا تیسرا حصہ ہے جس میں آج ہم Daraz.pk کی تفصیل اور اس پر کام کرنے کے طریقے کے بارے میں بات کرے گے۔ پہلے حصے پڑھنے کے ہماری ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔ جلد ہی ہم دوسری مارکیٹس اور ان طریقوں کے بارے میں بھی لکھے گے جن کے لیے سرمایہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

 

 Daraz ایک آن لائن مارکیٹ ہے جو جنوبی ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء میں کام کرتی ہے۔ اس کی بنیاد 2012 میں منیب میئر اور فارس شاہ نے پاکستان میں ایک آن لائن فیشن ای کامرس مارکیٹ کے طور پر رکھی تھی۔ Daraz گروپ بنگلہ دیش ، میانمار ، نیپال ، پاکستان اور سری لنکا میں ای کامرس پلیٹ فارم اور لاجسٹک سروس چلا رہا ہے۔ بجارک میکلسین دراز کے موجودہ سی ای او ہیں۔ مئی 2018 میں ، دراز گروپ کو چینی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ نے خرید لیا۔

 

دراز جنوبی ایشیا کا ایک اعلی ورچوئل مارکیٹ ہے جس کی ویب سائٹ اور ایپ پر 100  سے زیادہ اقسام میں 20 ملین سے زیادہ مصنوعات ہیں۔ اس جدید دور کی ٹکنالوجی میں دراز لاکھوں صارفین کے ساتھ مربوط ہونے کے لئے  ہزاروں سیلروں کو قابل اور بااختیار بناتا ہے۔

لہذا ، پاکستان کی بڑی آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کا حصہ بن کر اپنے کاروبار کو آن لائن وسعت دیں۔ چونکہ دنیا ڈیجیٹل انحصار میں ترقی کرتی جا رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آن لائن کاروبار پاکستان کا مستقبل ہیں۔

دنیا کے ای کامرس کی بہت بڑی کمپنی علی بابا گروپ کے پاٹنر ہونے کے ناطے آپ یہ تجربہ کرسکتے ہیں کہ عالمی سطح پر معروف آن لائن کامرس ٹکنالوجی اور لاجسٹک کے ساتھ کام کرنا کس طرح ہوتا ہے آپ اپنے گھر میں آرام سے اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں۔

ہم دراز پر اپنا سامان کیسے بیچے؟

آپ اپنے فون سے "DARAZ" اور سپیس دے کر اپنا نام لکھیں اور 7575 پر بھیجیں آپکو دراز سے اسکی رہنمائی مل جاے گی۔

دوسری اور بہترصورت یہ ہے ، آپ دراز کی ویب سائٹ https://sellercenter.daraz.pk/ یا ایپ کے ذریعے رجسٹر ہو سکتے ہیں رجسٹر ہونے کے لیے آپ کو چار چیزوں کی ضرورت پیش آئے گی۔

1.      آپکا شناختی کارڈ۔ اسکی دونون طرف سے موبائل سے تصویر بنا کر رکھ لے۔

2.      آپکا موبائل نمبر: یہ نمبر آپ کے اپنے نام پر ہونا ضروری ہے۔

3.      آپکا بنک اکاؤنٹ: یہ بھی آپ کے اپنے نام پر ہو۔

4.      پرڈکٹ: یعنی آپ کو پتا ہونا چاہیے آپ کیا بیچنا چاہتے ہیں۔

آپ دو طرح کے اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں ذاتی یا بزنس اگر آپ کا پہلے سے کوئی بزنس ہے تو آپ بزنس اکائونٹ بنا سکتے ہے لیکن اس کے لیے آپ کے پاس ٹیکس نمبر ہونا ضروری ہوگا۔ اس لیے آپ کوشش کریں ذاتی اکاونٹ ہی بنائے۔

دراز پر کاروبار بننے اور اپنی مصنوعات دراز پر بیچنےکا عمل ان 3 آسان مراحل میں کیا جاتا ہے۔

مرحلہ نمبر 1:

·         اپنے بزنس کو  دراز پر رجسٹر کریں رجسٹر ہونے کے لیے آپ کے پاس اوپر بیان کی گئی چار چیزوں کی تفصیلات ہونی چاہیے  یہ آپ کا کوئی پرانا کاروبا بھی ہو سکتا ہے نہیں تو آپ کوئی نیا نام رکھ سکتے ہیں۔

·          اپنی ذاتی اور کاروباری تفصیلات فراہم کریں۔ آپ اپنے شناختی کارڈ اور بنک اکاونٹ کے ذریعے آسانی سے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔

·         ان اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہوگی جو آپ دراز پر فروخت کرنا چاہتے ہیں

·         اکاونٹ بنانے کے بعد آپ اپنی اشیاء کو پیک کرنے کے لیے دراز کے پیکنگ مٹریل آرڈر کرے گے جو آپ کے اشیاء کے سائز مطابق ہو۔

مرحلہ 2:

·         ایک بار جب آپ اپنی مصنوعات اور اپنی ساری تفصیلات درج کرلیں گے تو آپ بیچنا شروع کر سکتے ہیں۔

·          ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے دراز کے " Seller Center " پر جائیں اور اپنے آرڈر وصول کریں۔

·          ایک بار جب آپ کو کوئی آرڈر مل جائے گا تو ان اشیاء کو دراز کے پیکنگ بیگز میں پیک کرے اور دراز کی ٹیم آپ سے وصول کرے کے آرڈر کرنے والے شخص کو ڈلیور کر دے گی۔

مرحلہ 3:

·         آپ کے آرڈر کی رقم دراز کا کمیشن کاٹنے کے بعد آپ کے اپنے بنک میں ٹرانسفر کر دی جائے گی۔

 

جب آپ اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے کسی آن لائن پلیٹ فارم میں شفٹ کرنے کا فیصلہ کررہے ہیں دراز نے اب میگا آن لائن مال کی شکل اختیار کرلی ہے جہاں آپ اپنی سوچ کے مطابق یہ سب کرسکتے ہیں۔

  دراز پر مقابلہ بہت زیادہ ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اس میں کاروباری بہاؤ ہونے سے آپ کے سیٹ اپ کو بہتر منافع بخش بناسکتا ہے۔

آپ دراز سے کتنا کما سکتے ہیں؟

 دراز پر کمائی آپ کی قسمت۔ محنت اور آپ کی پروڈکٹ کی کوالٹی پر انحصار کرتی ہیے۔ اگر جو چیز{پروڈکٹ} آپ بیچنا چاہتے ہیں یونیک اور اچھی کوالٹی کی ہے تو لوگ خود اپکی مارکیٹنگ کرے گے۔ جیسے عام بازار میں اگر آپ کسی کو اچھی چیز دے گے تو وہ کسٹمر آپ کے پاس پھر سے آئے گا آن لائن مارکیٹس بھی اسی فارمولے سے چلتی ہیں۔ دراز آپ کو صرف آرڈرز ملنے کی صورت میں اسکی قیمت میں سے کمیشن کا تھوڑا سا حصہ نکال لیتا ہے۔ اور دوسری طرف دراز کا اکاؤنٹ آپ کو 0٪ کمیشن پر اپکی مصنوعات کو لاکھوں صارفین تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ دراز تیز اور قابل اعتماد شپنگ ، پیشہ ورانہ خدمات اور محفوظ اور بروقت ادائیگی میں معاونت کرتا ہے۔

دراز کتنا کمیشن کٹتا ہے؟

ہر پروڈکٹ پر کمیشن کا ریٹ مختلف ہے۔آپ دراز سیلر اکاؤنٹ سے " Daraz University " میں جا کر آپ چیک کرسکتے ہیں کہ آپ کی مصنوعات پر کتنا کمیشن وصول کیا جائے گا۔ وہاں سے نیچے سکرول کریں اور " Marketplace Commission Structure " پر کلک کریں جہاں آپ کو چارجز کی پوری فہرست ملے گی۔

 

مصنوعات دراز پر کیسے اپ لوڈ کریں؟

اپنے دراز سیلر اکاؤنٹ میں ہوم پیج سے لاگ ان کریں۔ " Products " پر کلک کریں پھر " Add Products " کو منتخب کریں۔

اپنی مصنوعات کی تفصیلات درج کریں جن کو شامل کرنے جا رہے ہیں۔ اسی پیج کے نچلے حصے میں " Submit" پر کلک کریں اور آپ کی مصنوعات کو اپ لوڈ کردیا جائے گا۔

دراز پر کاروبار کرنے کے فوائد

 

چونکہ موجودہ دور میں ای کامرس تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ لہذا دراز تمام نئے سیٹ اپس یا آن لائن شفٹ کرنے والے کاروبار کے لئے بہترین مارکیٹ ہے۔

اگرچہ آن لائن کاروبار کے بے شمار فوائد ہیں لیکن ہم نے خاص طور پر دراز پر کاروبار کرنے کے فوائد کے بارے میں لکھا ہیں۔ ان فوائد کو چیک کریں اور مستقبل میں اپنے کاروبار کو نئی شکل دیں

رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں

کاروبار شروع کرنے کے لئے بنیادی طور پر دکان بنانے کے لئے اچھی خاصی سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ دراز نے کسی رجسٹریشن فیس کے بغیر آن لائن شاپ دے کر اس سوچ کو کم کیا ہے۔ آپ نے رجسٹریشن کروانا ہے، پروڈکٹ اپ لوڈ کرنی ہے، اور 2 دن سے بھی کم وقت میں فروخت کرنا شروع کر دینا ہے۔

پاکستان بھر تک رسائی

کاروبار کو پھیلانے کے لیے زیادہ سے زیادہ خرچ کرنے ضرروت پیش آتی ہے نئے شہر میں دوکان بنانا ہو تو کاروبار کو نفع بخش بنانے کی کوشش سے کہیں زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ دراز آپ کو ایک بہت بڑی مارکیٹ میں متعارف کراتے ہوئے اسے بہت آسان بنا دیا ہے جہاں آپ پورے پاکستان میں مصنوعات بیچ سکتے ہیں۔

لاکھوں صارفین تک پہنچیں

بلاشبہ دراز ایک بہترین میگا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ لاکھوں صارفین تک پہنچ سکتے ہیں۔ نہ صرف یہ کہ آپ انہیں اپنی مصنوعات بیچ سکتے ہیں ، بلکہ کاروبار میں بہتری لانے کے لئے فوری فیڈبیک بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے آپ کو مختلف پروڈکٹس میں کسٹمرز کے مفادات کے بارے میں جاننے اور اس کے مطابق فروخت کی حکمت عملی کو ڈیزائن کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

تیز رفتار اور قابل اعتماد شپنگ

دراز اپنے تمام سیلرز کو انکی اشیاے کی تیز رفتار اور قابل اعتماد شپنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ آپ کو بس آن لائن آرڈر لینے کی ضرورت ہےاور انہیں مناسب طریقے سے پیک کریں اور باقی اسے دراز پر چھوڑ دیں۔ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ جلد از جلد ذمہ داری سے کسٹمرز کو پہنچائیں۔

بروقت ادائیگی

دراز سیلرز کی پرواہ کرتا ہے اور انکے کاروبار کو وسعت دینے کے بہترین انداز میں ان کی مدد کرتا ہے۔ دراز سیلرز کو ان کی فروخت کے بروقت ادائیگی کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ آپ اپنے آرڈرز کی ادائیگی براہ راست اپنے اکاؤنٹ میں وصول کرسکتے ہیں۔

                                                                        

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot