Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Tuesday, November 24, 2020

لو جی بلی کی آواز کو سمجھنے والی ایپ آگئی

 

App that understand cat voice
App that understand cat voice

ایک انجینئر نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جس کے ذریعے بلیوں کے منہ سے نکلنے والی آوازوں کے معنی جانے جا سکے گئے ۔

حیوانیات کے ماہر دعویٰ کرتے ہیں کہ ہر جانور کی اپنی زبان ہوتی ہے جس کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں بلکہ وہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں ہم نے یہ دیکھا کہ ہر جانور اور پرندہ ایک ہی طرح کی آواز نکالتا دیکھائی دیتا ہے جیسے کہ ہر بار بلی میاؤں میاؤں کہتی ہے لیکن اس کا ہر بار ایک ہی مطلب ہونا ضروری نہیں۔

 

ایپ کے ڈیولپر ایکویلون کے گروپ ٹیکنیکل پروگرام کے منیجر جاویئر سانچیز نے اپنی ایک ویب سائٹ پر ایک آن لائن ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے اس ایپ کی فوائد بتاتے ہوئے بتایا کہ اس ایپ کا مقصد ایک ایسا اسمارٹ کالر تیار کرنا ہے جو جب بلی میاؤں کہے گی تو اس کے جواب میں یہ ایپ اسے انسانی آواز میں اس کا مطلب بتائے گی۔

منیجر نے مزید بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایپ آرٹیفیشل انٹیلیجسی {مصنوعی ذہانت} کے ذریعے کام کرے گی جس میں آوازوں کو پہلے ریکارڈ کیا جائے گا اور پھر اس کو لیبل کرنے کے صلاحیت موجود ہوگی جب کہ مختلف اقسام بلیوں کی آوازوں کے لیے ایک مشین لرننگ سافٹ ویئر بنایا جا رہا ہے جس سے ہر بلی کی آواز کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھا جاسکتا ہے اور اس طرح یہ ایپ سمجھ کر مختلف قسم کے جملے بولتی ہے جیسا کہ

 "مجھے کھانا کھلائیں"

 "میں ناراض ہوں"

"مجھے تنہا چھوڑ دو"

اور اس جیسے 13 جملے شامل کیے گئے ہیں۔ جو یہ ایپ بلی کی آواز سمجھ کر انسانی آواز بتاتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot