Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday, November 23, 2020

حکومت کا 26 نومبرسے ایک ماہ کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

 

حکومت کا 26 نومبرسے ایک ماہ کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
حکومت کا 26 نومبرسے ایک ماہ کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان


اسلام آباد : کوروناوائرس کی وبا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظرحکومت پاکستان کی طرف 26 نومبرسے ایک مہنیے کے لیے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود صاحب نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر اس ماہ یعنی نومبر 26 سے تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں میں آن لائن تعلیم جاری رہے گی اور 25 دسمبرسے 10 جنوری تک تمام تعلیمی ادارو میں سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔ جس کے بعد 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔

 

وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جن تعلیمی اداروں میں آن لائن تعلیمی سلسلہ جاری ہے وہاں آن لائن تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا جبکہ جن ادارو میں یہ سہولت نہیں ہے وہاں اساتذہ بچوں کو ہوم ورک فراہم کریں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود صاحب کا کہنا تھا کہ مارچ اوراپریل میں ہونے والے بورڈ کے امتحانات کو مئی میں کرانے کی سفارش کی گئی ہے، یونیورسٹیوں کے ہاسٹلزکے طلبہ کا 3/1 حصہ ہاسٹلزمیں قیام کرسکے گا اور نوکریوں کے لیے ہونے والے ٹیسٹ و انٹرویوز جاری رہیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق اساتذہ کوبلانے یا نہ بلانے کے حوالے سے اسکول انتظامیہ خود فیصلہ کرے گی۔ نئے تعلیمی سال کواگست میں لے جانے کے لیے تجویز پرغور کیا جارہا ہے۔ کورونا کی وبا کے حوالے سے تمام صورتحال کا جائزہ لیا جاتا رہے گا اور اس کے مطابق مزید فیصلے ہو گے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) اس سے پہلے ہی تعلیمی اداروں کو فوری طور پر بند کرنے کی سفارش دے چکا ہے۔

 

اس سے پہلے شفقت محمود کی زیرصدارت تمام وزرائے تعلیم کا ایک اہم اجلاس بھی ہوا جس میں صوبائی وزرائے تعلیم اور متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔‏ اجلاس میں کورونا وبا کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔ موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق مشاورت کی گی اور موسم سرما کی جلد اور زائد تعطیلات کی تجاویز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وفاقی وزارت تعلیم شفقت محمود نے کورونا کے بڑھتے کیسز پرتعلیمی اداروں کے حوالے سے تجاویز ‏صوبوں ‏کوارسال کی تھی جس میں پہلی تجویز تمام تعلیمی اداروں کو 24 نومبرسے 31 جنوری تک بند کرنے کی سفارش کی گئی، دوسری تجویزنومبرسے تمام پرائمری اسکولوں بند کیے جائیں جب کہ تیسری تجویزمیں دو دسمبرسے مڈل اسکولوں کو بند کرنے کا کہا گیا تھا۔

 

وفاقی وزارت  تعلیم شفقت محمود کی جانب سے تعلیمی سیشن کو مئی کے آخر تک بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے جس کے مطابق میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ‏جون ‏‏2021 میں لیے جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot