Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, November 26, 2020

پولیس کا بینک سے رقم نکلوا کر نکلنے والے شہریوں کی حفاظت کے لئے زبردست پلان

 

Lahore Police to save people
Lahore Police to save people


لاہور: بینک سے پیسے نکلوا کر نکلنے والوں کیلئے لاہور پولیس نے ایک شاندار فیصلہ کیا ہے ۔ جس کی تفصیلات کے مطابق حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی شخص بنک سے دس لاکھ روپے سے زائد پیسے لے کر نکلے تو بنک کی انتظامیہ پولیس کو اس بارے میں آگاہ کر ے تاکہ اس شخص کو بحفاظت اس کی مقام تک پہنچایا جاسکے ۔ بینک سے پیسے نکلوانے والے شہریوں کے ساتھ  بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی واردتیں رپورٹ ہو چکی ہیں ۔ڈی آئی جی تحقیات شہزادہ سلطان نےبینکوں کے باہر وارداتوں کے مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کی نگرانی کا حکم دیا ہے اور انکو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔


ڈی آئی جی صاحب کا کہنا تھا کہ بینک سے رقم لے کر نکلنے والے  شہری غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ہیں ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے سب بینکوں کی انتظامیہ سے ملاقات کی ہے اور انکو ہدایات دیں کہ اگر کوئی شہری دس لاکھ سے زائد کی رقم لے کر بینک سے لے کر جائے تو اس کے بارے میں متعلقہ پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی جائے تاکہ اس شخص کو بحفاظت اس کے مقام تک پہنچانے میں مدد فراہم کی جائے ۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot