Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, November 26, 2020

انگریزون کے بابے بھی کسی سے کم نہیں: چودھدویں بیوی کی کہانی

John twobirds
John twobirds
 

امریکہ نیویارک:  توہم پرستی اور نام نہاد جعلی بابوں کے ہاتھ چڑھ کر زندگی برباد کرنے کی کہانیاں صرف ہمارے ہاں ہی  نہیں پائی جاتی ہیں بلکہ لیکن جدید معاشروں سے بھی اکثر اوقات ایسی کہانیاں سامنے آتی ہیں کہ جن کو سن کر شائد شیطان بھی شرم محسوس کراتا پھرے۔ اب ایسے ہی ایک خاتون نے ایک نام نہاد جعلی شخص کا پول کھولا ہے جس نے اسے اپنی چودویں بیوی بنایا تھا۔


 میڈیا کے مطابق اس عورت کا نام کیلی ہے جس نے ایک کتاب  میں اس جعلی لیڈر کے متعلق خوفناک انکشافات لکھے ہیں۔ کیلی اس کتاب میں لکھتی ہے کہ اس وقت میری عمر صرف 27 سال تھی جب میں اس فرقے کے پیرکاروں کے ہا تھ چڑھی گئی۔ کیلی مطابق اس وقت میری شادی کو اٹھارہ سال سے زائد گزر چکے تھے اور میں اپنے شوہر جس کا نام جیمز ہے کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہی تھی مگر جب میرے ماں باپ کی وفات ہوئی اس کے بعد میں اس جعلی فرقے کی طرف راغب ہو گئی تھی۔ اس فرقے کا لیڈر نیو میکسیکو کے دور دراز علاقے میں رہتا تھا اور وہاں اس کے ڈھیروں مرید بھی اس کے ساتھ رہتے تھے۔ اس جعلی پیر نے پہلے بھی بھی تیرہ شادیاں کر رکھی تھی۔ جب میں وہا ں جانے لگی اوراس سے ملی تو اس نے مجھے بھی اپنے ساتھ شادی کی آفر کر دی اور میں عقیدت میں چند دن بعد اس کی چودویں بیوی بن گئی۔ مگر یہ بات میں نے اپنے اصل شوہر سے ہمیشہ چھپائی کہ میں نے اس کی موجودگی میں اس کی لاعلمی میں دوسری شادی بھی کر رکھی ہے۔



 میں اپنا زیادہ تر وقت اس فرقے کے لیڈر کے ساتھ اس کے آستانے پر اس کی باقی بیویوں کے ساتھ گزارتی تھی۔ اس کے ٹھکانے پر گزارا ہوا وقت آج میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا بن گیا ہے۔ مزید لکھتے ہوئے کہتی ہے وہاں میں نے اس فرقے کے لیڈر کو کئی اور خواتین کے ساتھ ذیادتی کرتے ہوئے بھی دیکھا۔ یہ تمام خواتین اس کی پیرکار ہوا کرتی تھی اور وہ انہیں گناہوں سے چھٹکارے کے بہانے ان کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتا تھا۔ جب مجھے اس شخص کی حقیقت معلوم ہوئی تو میں نے اس فرقہ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔ جب میں نے انہیں چھوڑا تو اس شخص نے یا اس کی باقی تیرہ بیویوں نے کوئی بھی اعتراض نہ کیا اور میں واپس اپنی اصل زندگی میں آگئی۔

جب میں نے بہت سال بعد اپنے خاوند کو یہ سچ بتایا تو اس کی آواز بھرا گئی تھی۔ میں نے اس سے اپنے کیے کی معافی مانگی اور میں اس کی شکر گزار ہو کہ اس نے مجھے معا ف کر دیا۔ کیلی اب ۴۹ سال کی عمر کو پہنچ چکی ہے اور ایک نارمل بیوی کی طرح ایک وفادار زندگی کزار رہی ہیں۔

اللہ ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے اور اس طرح کے شیطان صفت درندوں سے ہماری خواتین کو بچائے۔ ایک اللہ کی عبادت کرو اور اسی سے اپنی حاجات مانگو۔

source: dailymail

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot