اسرائیل:
اسرائیل کے ایک انتہائی لگژری جیولری برانڈ کے مالک "اساک لیوی"
نے ایک ایسا فیس ماسک تیار کیا ہے جو اب تک کا دنیا کا مہنگا ترین اور قیمتی فیس
ماسک ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیولری برانڈ کے مالک کا کہنا تھا کہ
ان کے ایک پرانے گاہک نے انکو ایک ایسا فیس ماسک بنانے کے لیے چیلنج دیا تھا کہ جو
ایف ڈی اے سے بھی منظوز شدہ ہو اور اسکے ساتھ ساتھ ہی وہ دنیا کا سب سے مہنگا ماسک
بھی ہونا چاہیے۔ جیولری برنڈ کے مالک اساک لیوینے کا مزید کہنا تھا کہ یہ ماسک
بنانا ہمارے لیے کافی مشکل ہو گیا تھا کیونکہ ہمیں اس فیس ماسک میں جواہرات لگانے
بھی تھے اور ساتھ ساتھ ہی اسے آرام دہ بھی بنانا تھا۔
جیولری کے برانڈ
سربراہ نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ مل کر پندرہ لاکھ ڈالر کی مالیت کا ماسک تیار
کیا ہے جس میں 250 گرام کے 18 قیرات سونے اور 3608 کے قریب نیچرل بلیک اور وائیٹ ہیرے
لگائے گئے ہیں اور اس فیس ماسک کا وزن صرف 9 اونس ہے۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know