Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, November 22, 2020

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں۔

 

بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں
بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں

لندن میں سابق وزیراعظم  کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر طویل بیماری کے بعد وفات پا گئی۔ رہنما ن لیگ عطاء اللہ تارڑ نے محترمہ بیگم شمیم اختر کی وفات کی تصدیق کردی ہے۔ خاندان کے ذرائع کے مطابق جیل کوٹ لکھپت میں قید شہباز شریف کو ان کی والدہ کی وفات کی اطلاع پہنچائی جا رہی ہے۔

 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ علالت کے باوجود فروری کے مہینے میں لندن روانہ ہو گئی تھیں، ڈاکٹروں نے انہیں اس لمبے سفر سے منع بھی کیا تھا لیکن انہوں نے اپنے بیٹے کے پاس جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلی شہباز شریف کی والدہ کی عمر تقریبا 90 سال تھی جب کہ ان کے شوہر میاں محمد شریف 2004 میں جدہ میں انتقال کر گئے تھے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ شمیم اختر کی تدفین لاہور میں شریف خاندان کے آبائی قبرستان میں ہوگی۔ ان کی والدہ کا جسد خاکی پروازو کے شیڈول کو نظر میں رکھتے ہوئے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔ نواز شریف کی والدہ کا جسد خاکی 24 گھنٹوں میں لندن سے پاکستان آنے کے چانسز ہے  تاہم اس میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے جب کہ جسدخاکی پاکستان میں لانے اور تدفین سے متعلق میں مشاورت جاری ہے۔

 

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف اور ان کے بیٹوں کا پاکستان میں آمد کا امکان نہیں اور ان کی تدفین کے انتظامات لاہور میں موجود کیپٹن صفدر اور باقی لوگ کریں گے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کے لیے ن لیگ کی لیگل ٹیم مشاورت کررہی ہے۔

 

دوسری طرف حکومتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہائی دینے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا۔ مگر امکان یہی ظاہر کیا جاریا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رہا کردیا جائے گا۔

 

سابق وزیراعظم  کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات پر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، گورنر پنجاب چوہدری سرور ، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی اور انکے بیٹے مونس الہٰی نے دلی غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان کی طرف سے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلی شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا۔

PPP چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر عطا فرمائے۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot