Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, November 22, 2020

برطانوی شہری کورونا, میلریا اور ڈینگی کے بعد کوبرا کے ڈسنے پر بھی زندہ

 

man survive after cobra attack
man survive after cobra attack

جودھ پور: برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے کا کارکن کورونا وائرس، ڈینگی سمیت کئی بیماریوں سے متاثر ہوا اور اب سانپ کے ڈسنے پر بھی محفوظ رہا۔

 

جونز نام کے ایک شخص کو راجستھان کے شہر جودھ پور میں دنیا کے زہریلے سانپوں میں سے ایک خاص قسم کے زہریلے کوبرا نے ڈس لیا جس پر اسے ایک مقامی اسپتال میں لے جایا گیا۔

جودھ پور کےاسپتال کے MS ابھیشیک ٹٹر نے میڈیا کو بتایا کہ جونز پہلے  کورونا وائرس سے بھی متاثر ہوا تھا لیکن اب جب اسے  سانپ کے ڈسنے پر لایا گیا تو ہمیں شک ہوا کہ جونز کو دوبارہ  کورونا وائرس ہی ہوگیا ہے تاہم ٹیسٹ کروانے پر رپوٹ نیگیٹو آئی۔

ڈاکٹر کے مطابق جونز کے جسم میں ابتدائی طور پر زہر پھیلنے کی علامات ظاہر ہوئیں مگر تھوڑی ہی دیر بعد ہی اس کی حالت سنبھل گئی اور وہ خطرے سے باہر آگیا۔

 

اسکے بیٹے سیب جونز نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے والد ایک طاقتور  اور جنگجو جوان ہیں۔ انہیں کورونا وائرس سے پہلے ملیریا اور ڈینگی بھی ہوا تھا۔ وہ کورونا کی وبا کی وجہ سے فلیٹس کے بند ہونے کے بعد  بھارت میں ہی رک گئے تھے اور برطانیہ اپنے گھر واپس نہیں جا سکے تھے۔

 

جونز راجستھان میں موجود مقامی لوگوں کی مدد کے لیے ایک خیراتی ادارے کے ساتھ کام کرتے ہیں جو ان کی بنائی ہوئی چیزوں کو برطانیہ بھیجا کرتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot