Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, November 22, 2020

امریکہ میں ایک نوجوان شخص نے ایک خاتون کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دیدیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئ

 

man pushed a woman in front of train
man pushed a woman in front of train

نیویارک: امریکا میں ایک 24 سالہ شخص نے 40 سالہ خاتون کو ٹرین کے آگے پھینک دیا مگر وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

 

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک کے میٹرو اسٹیشن پر ایک نوجوان نے 40 سالہ خاتون کو اس وقت دھکا دیدیا جب وہ میٹرو اسٹیشن پر پہچنے والی تھی ۔ تاہم خوش قسمتی سے وہ میٹرو کی پٹری سے دور جا کر گری اور حادثے سے محفوظ رہیں۔ خاتون کو صرف تھوڑی بہت چوٹیں آئی ہیں۔

 

خاتون کو ٹرین کے آگے دھکا دینے والا شخص وہیں کھڑا رہا پولیس نے اسے  اسی وقت گرفتار کرلیا۔اس نوجوان کی شناخت ادیتیہ ویمولاپتی  کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ایک بے گھر نوجوان ہے جو سڑکوں پر رہتا ہے۔



 

پولیس نے اس نوجوان کو عدالت میں پیش کردیا ہے جہاں اس پر اقدام قتل اور حملہ کرنے کے الزامات لگائے گے ہیں جس پر اسے 5 سال تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس سے ایک روز پہلے بھی ایک نوجوان لڑکے نے ایک 36 سالہ شخص کو ٹرین کے آگے دھکا دیدیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot