Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, November 19, 2020

زِپ کی شکل کی کشتی جاپان کے دریا میں رواں دواں

 

zip fastener ship
zip fastener ship


جاپان میں پچھلے مہینے دریا میں ایک انتہائی مختلف ڈیزائن والی کشتی کی ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہورہی ہیں جس کی شکل ایک زِپ کے ہک جیسی ہے اور جب وہ پانی سے چلتی ہے تو ایسے لگتا ہے جیسے جیسے وہ آگے بڑھ رہی ہے ویسے ویسے  وہ پانی کو کھول رہی ہے۔

اسکو "زِپ فاسٹنر شپ" کا نام دیا گیا ہے جس کوآزمائشی طور پر سیومیڈا دریا میں چلایا گیا ہے ۔ بڑٰی جیکٹ کی زِپ کی طرح کی یہ کشتی ڈیزائن آرٹ ٹوکیو میں لوگوں کی دلچسپی کے لیے رکھی گئی ہے۔ اس کی ویڈیوز کو بھی بہت سے لوگوں نے دیکھا ہے اور اسے بہت پسند کیا ہے۔

zip fastener ship
zip fastener ship


جاپان کے ایک فنکار یاشیرو سوزوکی نے اسکو ڈیزائن کیا ہے جو اپنے اردگرد روزمرہ کی اشیا کو بغور جائزہ لیتے ہیں اور انہیں اپنی ڈیزائننگ میں استعمال کرتے ہیں۔ جب ایک روز وہ ٹوکیو سےپرواز کرتے ہوئے سمندر میں ان کی نظر سمندری جہازوں پر پڑی جو آگے بڑھتے ہوئے اپنے پیچھے پانی کو دولائنوں میں تقسیم کررہے تھے۔ اس منظر دیکھنے کے بعد انہیں کشتی کو ایک زپ کے ناکے کی شکل دینے کا ارادہ کیا ۔

یاشیرو نے بہت محنت کے بعد اس ڈیزائن کو بڑھا کرایک حقیقت تک پہنچایا۔ لیکن اس کی تکمیل کے بعد یہ محنت بہت عمدہ تخلیق کے طور پر سامنے آئی جسے دیکھ کرسب حیران ہے۔ اس پر سٹیل کا رنگ کیا گیا ہے جو اسے بلکل زپ کی شکل دیتا ہے۔

اسے سیومیڈا دریا میں چلانے کا ایک مقصد تھا کیونکہ یہ دریا جاپان کے قدیم صوبوں موساشی اور شائیموسا کو الگ الگ کرتا ہے۔ اس طرح یہ زِپ شکل کی والی کشتی ان دونوں علاقوں کو یا تو الگ کررہی ہے یا پھر ملارہی ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot