Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, November 19, 2020

گاؤں کو ریچھوں کے حملے سے بچانے کے لیے’خوفناک بھیڑیا کی شکل کا روبوٹ نصب

 

خوفناک بھیڑیا کی شکل کا روبوٹ نصب
خوفناک بھیڑیا کی شکل کا روبوٹ نصب



 جاپان کے ایک گاوّں میں خونخوار ریچھوں سے فصلیں اور انسان خطرہ سے دوچار تھے ۔ اس سے بچاو کے لیے وہاں دو خوفناک بھیڑیوں کے روبوٹ لگائے گئے ہیں جس سے ریچھوں کے حملے کم ہوگئے ہیں۔

شہر سے دور یہ علاقہ بہت حد تک دیہی ہے جہاں لوگ کھیتی باڑی کر کے اپنا پیٹ پالتے ہیں۔ ٹاکی کاوا نام کا یہ گاوں جاپان میں شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے اندر واقع ہے۔ ستمبر میں یہاں کافی مرتبہ خطرناک بھالو دیکھے گئے ہیں۔ گاؤں والوں نے مل کر دو روبوٹ بھیڑیئے خرید لیے ہیں جن کی شکل بہت بیہانک ہے اور ان روبوٹوں  کی آنکھوں میں سرخ روشنیاں والی لائٹس لگی ہیں۔

 گزشتہ پانچ سالون میں یہاں بھالوں کی آمدورفت بڑھ گئی ہے۔ صرف 2020 میں بھالوں کی جانب سے درجن سے ذائد حملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ان حملوں سے اب تک دو افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد حکومتی لوگ حرکت میں آئے اور ستمبر کے آخر میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔

روبوٹ کی چار ٹانگیں ہیں اور یہ آنکھوں سے روشنی خارج کرتا ہے اور بھیڑیئے کی طرح آواز نکالتا ہے ۔ یہ روبوٹ انسانوں کو بھی ڈرا سکتا ہے اور جنگلی ریچھ بھی اس سے ڈرچکے ہیں۔ اسے ایک انجینیئر اوتا سائیکی نے تیار کیا تھا اور وہ اب تک دوسال میں ستر سے ذائد روبوٹ فروخت کرچکےہیں۔

جاپان میں ایک خاص نسل کے بھیڑیئے پائے جاتے تھے جن کا ایک صدی قبل بہت سے علاقوں پر راج تھا۔ جنگلی حیاتیات کے ماہرین کے مطابق اس سال ریچھوں کی خوراک میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے لیے ریچھ انسانی آبادی تک جارہے ہیں۔ اسی لیے اب بہت سے علاقوں میں اسطرح کے روبوٹ نصب کئے گئے ہیں۔

 

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot