Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Friday, February 12, 2021

کرونا وائرس(COVID-19)


کرونا وائرس

(COVID-19)

COVID-19
COVID-19


اگر ہم اپنے اس پاس کا مشاہدہ کریں تو ہمیں جو ایک بات سب سے زیادہ سننے کو ملے گی وہ ہے "کرونا وائرس ". اگر کوئی دو لوگ ہوٹل میں بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں تو ان کے درمیان کرونا وائرس کا ذکر ضرور  چھڑ جائے گا .اگر کوئی بس میں سفر کر رہاہے تو اسے کرونا وائرس پہ بحث لازما سننے کو ملے گی ،غرض ہر طرف آپ کو کرونا وائرس پر بات کرتے لوگ نظر آئیںگے.

 

   جب سے یہ وبا آئی ہےلوگوں کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے.ایک طرف بےروزگاری میں بیش بہا اضافہ ہوا ہے تو دوسری طرف معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے.تعلیمی ادارے بنڈ ہونے کی وجہ سے تعلیمی میدان میں بہت نقصان ہوا ہے.کئی لوگوں کو اپنے پیاروں کی زندگیوں سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں .لیکن اگر  دوسری طرف دیکھا جائے تو یہ وبا ہمیں بہت کچھ دے کر اور سکھا کر گئی ہے.جیسا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں :

بے شک تنگی کے ساتھ آسانی ہے."

 

اس میں تنگی کے ساتھ آسانی ہو نے کا مطلب یہ ہے کہ وہ تنگی ،آسانی کے بہت قریب ہے گویا وہ تنگی کے ساتھ ہے تو اس وبا کی وجہ سے جو ہماری یعنی کہ پاکیستانیوں کی زندگیوں میں جو سب سے بڑی آسانی یا تبدیلی کہہ لیں آئی ہے وہ ہے "ٹیکنالوجی". دنیا اس میدان میں ہم سے بہت پہلے آگے نکل چکی ہے لیکن  ہمار ا مسلہ یہ ہے کہ ہم تبدیلی کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتے بلکہ تبدیلی کے بعد تبدیل ہوتے ہیں اسی لیے ہم نے اپنے ملک کو تھرڈ ورلڈ کنٹریز کی لسٹ میں رکھا ہوا ہے.

 

کسی ملک کا قیمتی سرمایہ اس ملک کے نوجوان ہوتے ہیں جبکہ ہمارے  نوجوان اعلی تعلیمی اداروں  ڈگریاں لینے کے بعد نوکری کی تلاش میں سرگرداں ہیں مگر اس وبا میں ہمارے نوگوانوں کو جھنجوڑ کے رکھ دیا ہےنوجوانو نے آن لائن کاروبار (جسے Freelancing )کہا جاتا ہےکی طرف خاطر خواہ توجہ دی ہے.علامہ محمّداقبال  فرماتے ہیں :

نو امید نہ ہو ان سے اے رہبر فرزانہ

                                       کم گوش تو ہیں لیکن بےذوق نہیں راہی

 

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہےلیکن اس قوم کو جگانے کے لیے کسی اقبال کی ضرورت ہے جو اس قوم کو خواب غفلت سے جگائے.

دنیا میں جتنے بھی عظیم لوگ گزرے ہیں اگر ہم ان کی زندگیوں کا مطالعہ کریں تو ہمیں معلوم ہوتا ہےکہ ہر انسان کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا ٹرننگ پوائنٹ ضرور آیا ہے جس نے اس کی زندگی کو یکسر بدل کے رکھ دیا ہے.اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ کرونا وائرس ضرور ہماری پریشانی کا سبب بنا ہے لیکن اس نے ہمارے نوجوانو کو جگایا ہے .انہیں ٹیکنالوجی کی طرف مبذول کرایا ہے.اس پنڈ یمک کے دوران بہت زیادہ نوجوانو نے آن لائن کاروبار کا رخ کیا ہےتو یہ ایک خوش آئند بات ہے.   

 اگر اسی طرح ہمارے نوجوانو نے محنت جاری رکھی تو وہ دن دور نہیں ہیں جب پاکستان سے بےروزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا .اور پاکستان کا نام ترقی پذیر ممالک کی لسٹ میں آ جائے گا.

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot