Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Saturday, February 13, 2021

ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے


 

اسلام آباد:پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ.


ملک بھر میں زلزلے کے شدید  جھٹکے
ملک بھر میں زلزلے کے شدید  جھٹکے

             پنجاب میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ،لاہور ،راولپنڈی ،مری ، فیصل آباد،ملتان،سرگودھا،گوجرانوالہ،جھنگ،ننکانہ صاحب،عارف والا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں .
پنڈدادنخان،قائدآ باد،تاند لیانوالہ،سمندری،جڑانوالہ،شور کوٹ،دریا خان ،محسن والا،لیہ،فورٹ عباس ،ظفروال،شیخوپورہ،پاکپتن،خانیوال،ساہیوال،پتوکی،میاں چنوں،ہارون آباد،گجرات،اکاڑہ،دنیا پور ،قصور،پیر محل،خان پور،بہاولنگر،میلسی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں.
پشاور ،ایبٹآباد،بنوں ،شانگلہ،سوات،نوشہرہ،مانسہرہ،بٹگرام،ملاکنڈ اور لوئردیرمیں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے،جبکہ شمالی وزیرستان،ضلع مہمند،بونیر،ضلع اٹک،اور کرم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.
میرپور آزاد کشمیر،مظفرآباد،وادئ جیلم،وادئ جہلم،گلگت،ہنزہ،دیامر اور اسکردومیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں.راولپنڈی سمیت  مختلف شہروں میں لوگ خوفزدہ ہو گئے اور اپنے گھروں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے.
زلزلہ پیما نے بتایا ہے کہ زلزلہ پاک افغان سرحد پہ آیا.زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی.
ترجمان این ڈی ایم کا کہنا ہے کہ وہ پورے ملک میں تمام صوبوں سے رابطے میں ہیں ،زلزلے سے ابھی تک کوئی بھی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے.ادارے کا کہنا ہے کہ ہنگامی مراکز کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے.
زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اوردفاتر  سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ پڑھنے لگے.زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ 10 سے 12  سیکنڈ تک کا تھا.

 

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot