Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday, May 31, 2021

پاکستانی شہریوں کے لیے10 سال سے بند کویت کے ویزے بحال کر دیں گئے

 


Kuwait Start issuing Pakistani Visas
خلیجی ممالک میں رہنے والے پاکستانی اب آن لائن ویزا لے کر کویت آسکیں گے۔


کویت:  کویت کے پرائم منسٹر شیخ صباح خالدالحامدالصباح نے پاکستانی وزیرداخلہ شیخ رشید صاحب سے ملاقات کی اور اس  دو طرفہ ملاقات میں پاکستان کے شہریوں کے لیے 2011ء سے بند کویت کے ویزہ کی بحالی پر ایک انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

 

نیوز چینلز کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور کویت کے باہمی تعلقات سمیت دلچسپی کےامور پر گفتگو کی گئی۔ وزیرداخلہ شیخ رشید صاحب نے کویت کے وزیراعظم  سے ویزوں کی بحالی پر بات چیت کی اورانہیں پاکیستانی پرائم منسٹر جناب عمران خان صاحب کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

   

اس ملاقات میں کویتی وزیرداخلہ اور پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔ کویت کے وزیر اعظم صباح خالدالحامدالصباح اور پاکیستانی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات میں کافی اہم معاملات پرفیصلے بھی کیے گئے۔ کویت کی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے لیے 2011 سے بند فیملی اور بزنس ویزوں کو فوری کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اورپاکستانی ورکرز کو بھی اس معاہدے کے تحت کویت کے ویزے جاری کیے جائیں گے۔

اس موقع پر کویت کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میڈیکل اورآئل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزے پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی اور دیگر خلیجی ممالک میں رہنے والے پاکستانی شہری اب آن لائن ویزا لے کر آسانی سے کویت آسکیں گے۔ ان کا نےمزید کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان پرانا رشتہ ہے اوردونوں ملکوں کی عوام میں پیاراوراعتماد کا رشتہ ہے۔

 

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہنا تھا کہ پاکستان کے لیبرز کا کویت کی اولین ترقی میں ایک اہم کردار ہے اور ورکرز کے ویزا بحال ہونے سے پاکستانی شہریوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع کھلے گے۔  اور بزنس ویزے  بحال  ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot