Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Saturday, May 29, 2021

ویکسین لگوانے سے دوسال میں موت واقع ہونے کے دعویٰ کی حقیقت سامنے آگئی۔

 

فرانسیسی سائنسداں نے یہ نہیں کہا کہ ویکسین لگوانے والے دو سال میں مرجائیں گے۔

فرانسیسی سائنسداں نے یہ نہیں کہا کہ ویکسین لگوانے والے دو سال میں مرجائیں گے۔

 

 فرانس پیرس: اس وقت سوشل میڈیا پر ایک فرانسیسی سائنسداں کے حوالے سے ایک دعویٰ زیرِ گردش ہے جس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ سائنسدان مبینہ طور پر یہ کہا ہے کہ کووڈ 19 "کرونا" کے خلاف ویکسین لگوانے والے دو سال کے اندر اندر موت کے منہ میں چلے جائے گئے۔ آئیے اسکی حقیقت کا جائزہ لیتے ہیں۔

اس حوالے سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ دعویٰ کرنے والا شخص کوئی معمولی انسان نہیں بلکہ ایک نوبیل انعام یافتہ سائنسداں ہے۔ 68 سال کے لوچ مونتینئے نے 1980 کی دہائی میں ایڈز کا وائرس دریافت کیا تھا اور انہیں 2008 میں شعبہ طب کا نوبیل انعام دیا گیا تھا جو کہ سائنسی دنیا میں سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے۔

 

لوچ کے دعویٰ  کے بارے میں جو ویڈیو موجود ہے وہ 13 منٹ کی ویڈیو فرانسیسی زبان میں ہے اور وہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کے نتیجے میں عام عوام میں بے یقینی اور خوف پھیل رہا ہے۔

لوچ کا اس ویڈیو میں کہنا تھا کہ عوام کی ایک بڑی تعداد کو یہ ویکسین لگانا تاریخ کی ایک بڑی غلطی ہے اور کورونا وائرس اس ویکسین کے ردِ عمل میں مزید تبدیل ہوکر زیادہ خطرناک ہوجائے گا- ویکسین لگانے کے بعد یہ وائرس نیا راستہ اختیار کرے گا مزید بدل ہوکر انتہائی مہلک ہوجائے گا- اس کے بعد ویکسین لگانے والے ممالک میں نئے مریضوں کی تعداد بڑھے گی۔

لیکن اس پوری ویڈیو میں انہوں نے کہیں بھی یہ بات نہیں کہی کہ ویکسین لگوانے والے حضرات دو سال کے اندر اندر مرجائیں گے۔ یہ بات کسی نے اس ویڈیو کے حوالے سے مرچ مسالہ لگا کر آگے بڑھادی۔  لوگوں میں صرف یہ بات رہ گئی کہ ویکسین لگوانےوالے دوسال کے اندر اندر فوت ہوجائیں گے البتہ انہوں نے یہ بات ضرور کہی ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اپنی پوری گفتگو میں لوچ نے یہ نہیں کہا کہ ویکسین والے لوگ دو سال میں مرجائیں گے بلکہ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد اگر وبا پھیلی تو وہ شدید ہوگی اور اس سے اموات بڑھیں گی۔ لیکن حقیقت یہ ہے اب تک جن ممالک میں ویکسین لگائی گای ہے وہاں کرونا کے کیسیز میں کمی آئی ہے۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot