Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Saturday, November 28, 2020

ابوظہبی میں 144 منزلہ عمارت کو 10 سیکنڈ میں گرا کر ورلڈریکارڈ قائم: ویڈیو وائرل

 

Meena Plaza Demolish in 10 second
Meena Plaza Demolish in 10 second


مینا پلازہ ٹاورز جو کہ اب تک کا  دنیا کی سب سے اونچی عمارتوں کا گروپ ہیں جس کو دھماکہ خیز مواد کے استعمال سے منہدم کیا گیا ہے۔

 ماڈن پراپرٹیز: )جس نے اس پروجیکٹ کو انجام دیا( نے جمعہ 27-11-2020 کے روز اسکو محفوظ اور کامیاب طریقے سے انہدام کیا ہے او اس کے ساتھ ساتھ ایک نیا گینز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ چار بلند و بالا عمارتیں جو 144 منزلوں پر مشتمل تھی صرف 10 سیکنڈ میں پر گرا دی گئیں اس سارے عمل کو تکمیل دینے کے لیے دھماکہ خیز مواد عمارتوں کے اندر اٹھارہ ہزار سوراخوں میں رکھا گیا تھا۔



گنیز ورلڈ ریکارڈ کے سرکاری افسر ڈینی ہیکسن کا کہنا تھا کہ ایسے بڑے پیمانے کی عمارتوں کے  ڈھانچے کو مسمار کرنے کے لئے انتہائی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے جس کو صرف چند کچھ افراد ہی پایا تکمیل تک پہنچا سکتے ہے۔

 

ہیکسن کا مزید کہنا تھا " میرے لیے یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ میں اس گرانے کے عمل کو خود دیکھا اور اس کی تصدیق کی جو کہ ایک ریکارڈ کے طور پر ابھرا ہے ۔"

 

موڈن پراپرٹیز کے سی ای او بل او ریگن اس منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ: "ہم واقعی اس واقعہ کو گینز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بننے پر فخر محسوس کرے ہیں اور بہت پرجوش ہیں۔ اس انہدام کا کام ہماری تمام ٹیموں،  بشمول سرکاری اداروں اور دیگر تمام  لوگوں کی اجتماعی کوشش سے ممکن ہوا۔ "

 

موڈن کے ڈیلیوری ڈائریکٹر احمد الشیخ الذبی کا کہنا تھا کہ: "ابوظہبی کے لئے یہ تاریخی سنگ میل ہے جو متحدہ عرب امارات کے  دارالحکومت کے میگا پروجیکٹس کو بحفاظت انجام دینے کی صلاحیت کی تصدیق کرتا ہے۔ ہمیں مینا زید کے اہم علاقوں کو نئے ڈزائن میں تبدیل کرنے کے لئے ایک ڈویلپر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے جو یمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اور اس طرح کے مشہور علاقے کی بحالی میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر خوشی ہے۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot