Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday, November 9, 2020

انٹرنیٹ سے کمائیے۔ پارٹ-2 OLX.COM.PK

Earn on OLX.com.pk
how to earn on olx.com.pk



OLX ، online exchange کی شارٹ فارم ہے۔  یعنی یہ ایک آن لائن تبادلے کا انٹرنیٹ اور موبائل فون ایپس کے ذریعے چلنے والا بازار ہے۔ OLX  40 سے زائد ممالک میں کام کرتا ہے جس میں پاکستان ،  برازیل ، ارجنٹائن ، ہندوستان ، انڈونیشیا ، پرتگال ، پولینڈ ، رومانیہ ، ہنگری ، بلغاریہ ، سوئٹزرلینڈ ، جنوبی افریقہ ، کینیا ، نائیجیریا ، تھائی لینڈ ، فلپائن ، قازقستان اور دیگر میں شامل ہیں۔

OLX کو مارچ 2006 میں Fabrice Grinda اور Alec Oxenford نے قائم کیا تھا ، OLX اب عالمی میڈیا اور ڈیجیٹل کمپنی NESPERS کی ملکیت ہے۔

او ایل ایکس آپ کو ایک مفت پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے جہاں آپ اپنی پرانی چیزوں کو بیچ سکتے ہو یا کوئی نئی چیزیں جو آپ کو پسند نہیں یا آپ کو کوئی تحفہ دیا جاتا ہے اور آپ اس کو پھینکنا چاہتے ہیں۔ او ایل ایکس کے ذریعہ ، آپ کوئی چھوٹی سی چیز سے لے کر آپ اپنے گھر یا کار یا ایک کمپنی جیسی بڑی چیز بھی بیچ سکتے ہیں۔

او ایل ایکس ہر ایک کو اپنی پرانی / نئی چیزوں سے آن لائن پیسہ کمانے کا موقع فراہم کرتا ہے اور آپ کا سارا پیسہ آپ کے پاس رہتا ہے اوایل ایکس آپ سے کوئی کمیشن نہیں لیتا ۔

او ایل ایکس کس طرح اپنا پیسہ کما رہا ہے یہ ایک الگ بحث ہے جس کے بارے میں ہمیں بات کرنے کی ضرورت نہیں لیکن اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو نیچے کمنٹ کریں۔ میں اس پر بھی ایک آرٹیکل لکھ دو گا۔

 

اب ہم اپنے اصل ٹاپک پر آتے ہیں او ایل ایکس کے ذریعہ پیسے کیسے کمائے

اوایل ایکس پر کمانے کے طریقہ کار کو سمجھنے کے لیے میں  آپ کو ایک او ایل ایکس پر کام کرنے والے لڑکے کا اصل واقعہ بتاتا ہوں بقول اس کے

"میں نے اوایل ایکس پر تب کام کرنا شروع کیا جب مجھ بلیک بیری فون کی ضرورت تھی۔ میں بلیک بیری کا فین نہیں ہوں لیکن مجھے ذاتی استعمال کے لئے بلیک بیری فون کی ہی ضرورت تھی۔ لہذا میں نے استعمال شدہ فون لینے کا فیصلہ کیا۔ میں نے اس دوران ایک بہت اہم چیز سیکھی اور یہ میرے لیے ایک فائدہ مند کاربار کی شکل بن گئی۔

میں او ایل ایکس کی ویب سائٹ  پر گیا ، رجسٹرڈ ہوا اور اپنا شہر منتخب کیا ، اور پھر میں نے اس چیز کی تلاش کی جس کو میں خریدنا چاہتا تھا یعنی بلیک بیری۔ میں نے بہت سارے بلیک بیری بیچنے والوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی  میری حیرت ہوئی کہ زیادہ تر لوگوں نے مجھے بتایا کہ وہ فون فروخت کر چکے ہیں کافی تلاش کے بعد بالآخر خوش قسمت رہا۔ مجھے ایک ایسا شخص ملا جس نے ابھی اپنا فون 8 ہزار کی قیمت میں رکھا تھا۔ میں نے اس لڑکے سے قیمت کو کم کرنے کے بارے میں بات چیت کی لیکن اس نے اسی قیمت پر بیچنے پر باضد رہا۔.

اگلے دن جب  ہماری ملاقات ہوئی اور میں نے فون دیکھا وہ اچھی حالت میں تھا ، سب کچھ ٹھیک کام کر رہا تھا۔ میں نے فون کی اچھی شکل کو دیکھتے ہوئے اس سے پوچھا کہ وہ اپنا فون کیوں فروخت کررہا ہے اور اس نے جواب دیا کہ اسے پیسوں کی ضرورت ہے اور اس کے پاس 2 سے زیادہ فون ہیں اور ایک نے اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 میں نے فون خریدا اور جس مقصد کے لئے فون خریدا تھا اس کے لیے اس کا استعمال کیا اور جس کے بعد جیسا کہ میں نے بتایا میں بلیک بیری کا فین نہیں ہوں اسلیئے مقصد کو پورا کرنے کے بعد اسے واپس فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ آپ حیران ہوں گے میں نے وہی فون 12 ہزار میں فروخت کیا اور 4 ہزار کا فائدہ اٹھایا۔ میں نے یہ فون اوایل ایکس پر پوسٹ کرنے کے 2 دن کے اندر فروخت کر دیا لیکن میں نے اس کے بعد بھی بہت سی کالز موصول کی جن کو مجھے کہنا پڑا  یہ فروخت ہوچکا ہے- اس کے بعد یہ مجھے پر احساس ہوا کہ یہ ایک کاروبار کا موقع ہوسکتا ہے۔

 

میں نے اس 4000 کے فائدہ کو او ایل ایکس سے سستی قیمت پر 2 اشیاء خریدنے کا فیصلہ کیا ، انہیں اکٹھا کیا اور فوری طور پر انہیں فروخت کے لئے دوبارہ اوایل ایکس میں ڈال دیا۔ دونوں اشیاء 5 دن کے بعد فروخت ہوگئی اور میں نے اپنے منافع میں 4000 کا مزید اضافہ کر لیا اور پھرمیں اضافی وقت میں خریدوفروخت کا کام شروع کر دیا جو مجھے ہر مہینے ایک مقول منافع دیتا ہے۔"

یہ صرف ایک شخص کی بات تھی ہزاروں لوگ اس پلیٹ فارم سے جوڑے ہوئے ہیں جو پارٹ ٹائم اور کچھ فل ٹائم چیزوں کی خریدوفروخت سے منافع کماتے ہے۔

 

اگر آپ کو کسی بھی چیز کا اچھا علم ہے چاہے وہ موبائل ہے یا گھر کے استعمال کی کوئی چیز یا کوئی بزنس اگر آپ کو اندازہ ہے کہ آپ اسکو خرید کر اچھے منافع کے ساتھ بیچ سکتے ہیں تو آپ کو لازم کاروبار کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ آپ اگرکسی چیز کا کاربار کرتے ہیں تو آپ بلکل نئی چیزیں بھی بیچ سکتے ہیں- مثال کے طور پر اگر آپ کے والد یا کوئی جاننے والا کوئی کاروبا کرتا ہے تو آپ صرف اسکی تصویر کھینچ کر اوایل ایکس پر لگا سکتے ہیں جب آپکو کوئی خریدنے والا ملے آپ وہ چیز اس کو بیچ سکتے ہیں۔ اس صورت میں آپ کو کسی قسم کے سرمایہ کی بھی ضرورت ںہیں پیش آئے گی۔

اس کے علاوہ آپ آرڈر پر اپنے پاس سستے دامو کچھ منگوا کر سٹور کرسکتے ہیں اور اوایل ایکس اور دوسری مارکیٹس میں بیچ سکتے ہیں

استعمال شدہ چیزیں خریدتے وقت ہمیشہ یہ یقینی بنائیں کہ آپ مستند سامان خرید رہے ہیں (یعنی وہ سامان جو چوری نہیں ہوا ہے) اور یقینی بنائیں کہ وہ اچھی حالت میں ہیں۔

او ایل ایکس کے بارے میں ایک اور اچھی چیز یہ ہے کہ یہ آپ کے علاقے میں بھی کام کرتی ہے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ ، جب آپ کوئی آفر پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس اس علاقے کو منتخب کرنے کا انتخاب ہوگا جہاں آپ ہیں یا اپنا سامان بیچنا چاہتے ہیں۔

اس سے خریدار اور فروخت کرنے والے دونوں کا فائدہ ہوگا۔

·         وہ ایک دوسرے سے مل سکتے ہیں۔

·         خریدار دیکھ سکتا ہے کہ وہ کیا خریدنے والا ہے۔

·         فروخت کنندہ نقد رقم لے سکتا ہے۔

Similarweb.com کی اکتوبر 2020 رپورٹ مطابق پچھلے 6 ماہ میں او ایل ایکس کی ویب سائٹ کو 82 لاکھ سے زیادہ لوگ وزٹ کیا ہے۔  

کچھ لوگوں پوسٹ کرنے کے 15 منٹ سے بھی کم وقت میں اپنی اشیاء بیچ دیتے ہیں- olx پر کام کرنے کے لیے آپ کو بہت کم سرمایہ کی ضرورت ہے لیکن آپ کو جس چیز کی خریدو فروخت کر رہے ہیں اسکی قیمتوں کا اندازہ ہونا ضروری ہے ورنہ آپ نقصان بھی اٹھا سکتے ہیں۔

ہم نے انٹرنیٹ سے کما نے کے بارے میں لکھنے کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ جس کا یہ دوسرا حصہ ہے پہلا حصہ پڑھنے کے ہماری ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔ جلد ہی ہم دوسری مارکیٹس اور ان طریقوں کے بارے میں بھی لکھے گے جن کے لیے سرمایہ کی ضرورت ہوتی۔

وسلام

ایم اکرام

1 comment:

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot