Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, November 8, 2020

انٹرنیٹ سے کمائیے

Earn Online
انٹرنیٹ سے کمائے- earn online

 

اکیسویں صدی میں دنیا میں سائنسی ترقی کے ساتھ ہمارے رہنے کے طور طریقے میں تبدیلی آئی ہے جہاں پہلے ایک دوسرے  سے با ت کرنے  کے لیے قریب ہونا ضروری تھا ۔ اب وہی موبائل کے ذریعے ہزاروں میل دور بھی بات کی جا سکتی ہے- اسی طرح  کمانے کے نت نئے ذرائع نکل رہے ہیں۔

انٹرنیٹ کے ذریعے لاکھوں لوگ کما رہے ہیں لیکن اب بھی بہت سے لوگوں کو یہ ایک فراڈ سے زیادہ کچھ نہیں لگتا۔ انٹرنیٹ صرف ایک ذریعہ ہے جو آپ کو لوگوں سے جوڑتا ہے۔ آپ ایک دوکان بازار میں بنا سکتے ہیں اسی طرح آپ انٹرنیٹ پر بنا سکتے ہیں۔ جیسے اپنے ہنر کو لوگوں میں بیچ کر پیسہ کما سکتے ہیں اس طرح آپ اپنے ہنر کو انٹرنیٹ پر بیچ کر کما سکتے ہیں۔


جو لوگ اس سے واقف نہیں ہوتے اس میں سے بہت سے لوگ اس سوچ کے ہوتے ہیں جو سمجھتے ہیں ہمیں کچھ نہیں کرنا ہو گا اور ہم راتوں رات امیر ہو سکتے یہ نہ تو عام حالات ممکن ہے اور نہ انٹرنیٹ سے کمانے میں۔ صرف اس حالت میں ہی ممکن ہے کہ آپ کی لاٹری نکل آئے یا آپ کے گھر سے خزانے سے بھری کوئی دیگ نکل آئے۔  

انٹرنیٹ پر بہت سے طریقوں سے کمایا جا سکتا ہے اس میں سے چند ایک کا میں یہاں ذکر کروں گا ۔ اگر تو آپ کے پاس سرمایہ ہے تو پھر آپ اپنی انٹرنیٹ پر ایک دوکان بنا سکتے ہیں یا آپ اپنی دوکان کا کاروبار انٹرنیٹ پر بیچ کر زیادہ کر سکتے ہیں دوسرا اگر آپ کے پاس سرمایہ نہیں ہے تو آپ اپنی سرویسز دے کر کما سکتے ہیں۔

سرمایہ کے ساتھ کمانا

اگر آپ کے پاس سرمایہ ہے تو آپ سامان خرید کر بیچ سکتے ہیں جو مختلف مارکیٹوں میں پوری دنیا میں بیچا جا سکتا ہے جس میں آپ کے پاس جگہ ہونا ضروری بھی ہے اور نہیں بھی۔ جس میں آپ سامان خرید کر سیدھا اس مارکیٹ کے سٹور میں بھیج سکتے ہیں یا آپ اپنے پاس سٹور کر کے آرڈر کے بعد اپنے گاہک کو ارسال کر سکتے ہیں۔ ہم یہاں پر چند ایک مشہور پاکستانی اور کچھ انٹرنیشنل مارکیٹوں کے نام اور پھر ہر ایک کے بارے میں ایک ایک کر کے ان کی تفصیل اور ان کے کام کر طریقہ تحریر کرے گے۔

پاکستانی مارکیٹس

·         Olx.com.pk

·         Daraz.pk

·         Goto.com.pk

·         Telemar.pk

·         iShopping.pk

انٹرنیشنل مارکیٹس

1.      amazon.com

2.      ebay.com

3.      aliexpress.com

اس کے علاوہ بے شمار ویب سائٹس موجود ہیں لیکن ہم یہاں پر ان کی تفصیل اور پاکستان سے ان پر کام کا طریقہ اپنی اگلی  تحریروں میں کرے گے۔

بغیر سرمایہ کے کمانا

  اگر آپ کے پاس سرمایہ نہیں ہے پھر بھی آپ کے پاس انٹرنیٹ سے کمانے کے مواقع موجود ہے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو سوچ سمجھ کر فیصلہ لینا ہو گا۔ ہم یہاں پر صرف چند ایک جو کام ایک عام بندہ بھی کر سکتا ہے اور پاکستان میں جس سے لوگ کما رہے ہیں اور جو کسی قسم کے فراڈ کے زمرے میں نہیں آتے ان کے نام اور آنے والے کالمز میں انکی تفصیل مہیا کریں گے۔

o        ویب سائٹ پر اپنا ہنر بیچ کر کرے کمائی

o        فیسبک پیج Facebook page سے کمائی

o        بلاگز blogs  سے کمائی

o        یوٹیوب YouTube  سے کمائی

o        موبائل ائپ  mobile appسے کمائی

 ہم آنے والے کالمز میں ہر ایک کی تفصیل اور اس پر کا کرنے کا طریقہ تحریر کریں گے۔ پڑھنے کا شکر یہ اور آنے والی تحریروں کو پڑھنے کے لیے ہمارے ساتھ جوڑیے۔

ایم اکرام

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot