پاکستان لاہور: مسلم لیگ
(ن) کے صدر کی بیٹی اور نائب صدر مریم نواز کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے
بال بال بچی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی سے جو آگے کی گاڑی تھی جو کہ لیگی
رکن اسمبلی مرزا جاوید کی مالکیت تھی کا ٹائر اچانک سے برسٹ {پھٹ} ہو گیا۔ جس سے پیچھے
آنے والی مریم نواز کی گاڑی اور دوسری گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ پائی۔اللہ
کے فضل سے قافلے کے تمام افراد محفوظ رہے۔ اس سے پہلے جاتی امراء سے ملتان کے لیے
روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ اس حکومت کی
نالائقی کے خلاف ہمیں مل کے جدوجہد کرنا پڑے گی۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ ہم اس
جدوجہد میں سب سے آگے کھڑے ہیں۔
آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ
بھٹو بھی ملتان کے لئے نکلی ہیں۔ اور انہوں نے کہا کہ جب ملک پر مشکل آئی ہے تو بیٹیاں
بھی گھر سے باہر نکلی ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت کو اب اپنا گھر جانا نظر آ رہا ہے
لگتا ہے اب اس حکومت کے آخری ہی چند دن باقی ہیں۔ طلبہ کے متعلق بات کرے ہوئے کہا
کہ تمام طلبہ کے لئے ایک جیسی پالیسی ہوتی ہیں تو میڈیکل کے طلب علموں کے لئے بھی
ویسی ہی پالیسی ہونی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ پولیس والے بھی اب اس حکومت سے تنگ آ
چکے ہیں اور ملک میں کہیں کرونا کے ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔ حکومت کے
اپنے اور جماعت اسلامی کے جلسے بھی ہو رہے ہیں تو کیا اس دوران کورونا نہیں پھیل
رہا۔ کیا سارے کے سارے ایس او پیز صرف پی ڈی ایم کے لئے ہیں۔ مزید بات کرتے ہوئے کہا
کہ کوویڈ 19 تو چلا ہی جانا ہے۔ لیکن ہمیں کوویڈ 18 کو نکالنا بھی ضروری ہے ۔ ان
کا کہنا تھا کہ امپائر کے اشارے پر آنے والے کو جمہوریت کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا
ہے۔ گرفتاریوں کے خوف سے ہم دیواریں پھلا گنے والی نہیں ہوں۔ میں بغیر کسی گناہ کے
ہی کئی بار جیل میں جا چکی ہوں اور اگر تیسری بار بھی گرفتاری ہوں تو مجھے کا کوئی
خوف نہیں. مجھے گرفتار کیا
بھی گیا تو کوئی مسئلہ نہیں۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know