Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, November 18, 2020

پاکستانی حکام کے مطابق ایک انڈین مسافر طیارے میں ایک مسافر کو دل دورہ پڑنے پر کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

 

Air Go emergency landing
Indian Airplane In Pakistani airport

 

منگل کے روز پاکستانی ایوی ایشن ویب سائٹ پر تفصیلات میں بتایا گیا کہ پرائویٹ کمپنی Go Air کا مسافر طیارہ 197 مسافروں کو لے کر سعودیہ کے شہر ریاض سے انڈیا کے شہر دہلی لے جا رہا تھا۔ پرواز کے دوران ایک مسافر کی طبیعت اچانک سے خراب ہوئی اور پائلٹ نے کراچی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی کی صورت میں لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 

پاکستان ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ تیس سالہ مسافر کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے ایئر پورٹ پر موجود ڈاکٹر کو بلایا اور معائنے کے بعد ڈاکٹر نے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ تاہم بتایا گیا کہ مسافر لینڈنگ سے قبل ہی جانبحق ہو چکا تھا۔

 

اس صورت حال کے بعد طیارہ فیول بھرنے کے بعد دہلی روانہ ہو گیا۔

 

فروری 2019 میں  کشمیر کے علاقے پلوامہ میں انڈیا کے فوجی دستے پر خودکش حملے اور بعد میں بالاکوٹ میں انڈین طیاروں کی دخل اندازی اور بعد میں پاکستان کی جانب سے انڈین جنگی طیارہ گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں میں جنگی صورت حال کے باعث پاکستانی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے بند کر دی گئی تھی۔

 

جولائی میں پاکستان نے چار ماہ سے ذائد عرصے کی بندش کے بعد اپنی فضائی حدود کو پروازوں کے لیے کھول دیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot