Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, November 22, 2020

دوکاندار کی چھوٹی سی غلطی نے امریکی خاتون کو کروڑ پتی بنادیا

 

لاٹری سے خاتون ملامال
لاٹری سے خاتون ملامال

 امریکہ میسوری: جلد بازی میں کیا گیا کام اکثر غلطی کا سبب بنتا ہے اور یہ غلطیاں اکثر اوقات بہت مہنگی بھی پڑ جاتی ہیں لیکن کبھی کبھی کسی کی جلدبازی کسی اور کو مالا مال کردیتی ہے یہ قصہ بھی اسی طرح کا ہے۔

 

ایک امریکی نیوز پیپر کے مطابق ریاست میسوری میں ایک عورت اپنی قسمت آزمانے کے لیے ایک لاٹری کا ٹکٹ خریدنے کے ارادے سے گئیں۔ خاتون ایک مخصوص لاٹری کا ٹکٹ خریدنے گئیں تھیں لیکن سیون 11 نام کے اسٹور کےکلرک کی بے دھیانی اس کی زندگی بدلنے کا سبب بن گئی ۔

نہ جانے کلرک کس دھیان میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس محترمہ کو مطلوبہ ٹکٹ دینے کے بجائے غلطی سے 'بریک دی بینک' نام کی لاٹری ٹکٹ پکڑا دیا۔ اس خاتون کو پہلے تو غصہ آیا اور کچھ تکرار بھی کی مگر پھر انہوں نے وہی ٹکٹ رکھ لیا کہ شائد قسمت کو یہی منظور ہے۔

خاتون کو بریک دی بینک نام کی یہی لاٹری انہیں چھپڑ پھاڑ دولت سے مالا مال کردیا۔ دوکاندار نے غلطی سے جو ٹکٹ اس خاتون کو دیا تھا اس پر ایک لاکھ ڈالر کا بڑا پرائز نکل آیا جو پاکستانی روپوں میں کروڑ سے زائد مالیت بنتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot