Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, December 9, 2020

ابو ظہبی ٹول گیٹ شروع کرنے کے آرڈرز: تفصیلات جانیے اوقات، چارجز، جرمانے، چھوٹ

 

Al Maqta Toll Bridge
Al Maqta Toll Bridge

ٹرانسپورت حکام کے مطابق ابوظہبی کے ٹول گیٹ 2 جنوری 2021 سے چالو ہوجائیں گے۔

 

چار اہم شاہراہوں پر واقع گیٹ پر 4 درہم کا ٹول لاگو کیا جائے گا:

·         شیخ زید برج

·         شیخ خلیفہ برج

·         المقتہ برج

·         مصفح برج

 اس ٹول گیٹ سسٹم کو ’’ Darb ‘‘ کہا جاتا ہے یہ سسٹم بھی اسی طرح کام کرے گا جو اس سال جنوری میں نافذ کیا جانا تھا۔

 

Musaffah Bridge toll gate
Musaffah Bridge toll gate

اپنا اکاؤنٹ ابھی سے اکٹیویٹ کرلے

محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ (DMT) کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (آئی ٹی سی) نے گاڑیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ https://darb.itc.gov.ae  میں لاگ ان کرکے اپنے اکاؤنٹس کو بنائے اور فعال کریں یا 'DARB' موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے بھی اکاونٹ بنا سکتے ہیں

 

رجسٹریشن فیس

یہ اکاؤنٹس اپنے زاتی نام یا اپنے ادارے کے نام پر بھی تشکیل دے سکتے ہیں۔ موٹرسائیکل ڈرائیورز یا تو نیا اکاونٹ بنا سکتے ہیں یا اپنے پہلے سے اندراج شدہ اکاؤنٹس کو چالو کرسکتے ہیں۔

 

ڈارب اکاؤنٹ کیلئے رجسٹریشن فیس فی گاڑی  100 درہم ہے۔ جس میں سے 50 درہم فیس کے طور پر کاٹی جائے گی اور باقی رقم ان کے رجسٹرڈ اکاؤنٹ میں بیلنس کے طور پر جمع ہوجائے گی۔ آئی ٹی سی نے ڈرائیور حظرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے اکاؤنٹ کو 31 دسمبر تک چالو ہو اور گاڑیاں جرمانے سے بچنے کے لیےاکاونٹ وایلیٹ مناسب بیلنس ہونا ضروری ہے۔

 

Sheikh Zayed Bridge Toll Gate
Sheikh Zayed Bridge Toll Gate

چارج صرف رش کے اوقات کے دوران ہی لاگو ہوں گے

ٹول گیٹس سے ٹولز کو صرف ہفتے سے جمعرات تک صرف سات بجے سے صبح 9 بجے تک اور شام 5 بجے سے شام 7 بجے تک جمع کیا جائے گا۔ جمعہ اور عوامی تعطیلات پر کوئی ٹول نہیں ہوگا۔

 

روزانہ-ماہانہ ٹولز

ایک گاڑی سے زیادہ سے زیادہ روزانہ صرف 16 درہم ٹولز ہی چارج کیا جائے گا ماہانہ ایک مالک کی پہلی گاڑی کے لئے زیادہ سے زیادہ  200 درہم  ، دوسری گاڑی کے لئے 150 درہم اور ہر اضافی گاڑی کے لئے ڈی 100 درہم ٹول چارجز ہوگے۔

اگر کوئی انفرادی گاڑی کو چھوٹ مل جاتی ہے تو باقی گاڑیوں پر ماہانہ حد کا اطلاق کیا جائےگا۔ بزنس گاڑیوں کے لئے صرف منظور شدہ ٹولز کا اطلاق ہوگا

 

ٹولز کی خودبخود کٹوتی ہو گی

ٹول کی صارف کے اکاؤنٹ بیلنس سے خود بخود کٹوتی کی جائے گی۔ گاڑیوں کے ونڈشیلڈ پر کوئی لیبل لگانے کی ضرورت کے بغیر گاڑیاں ان کے پلیٹ نمبر کے ذریعے ہی ٹول کاٹ لیا جائے گا ۔

 

ٹول سے چھوٹ کی درخواست

60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہری، ریٹائرڈ شہری، معذور لوگ اورمحدود آمدنی والے شہری  ٹول سے چھوٹ کے لئے درخواستیں درج کراسکتے ہیں

یہ چھوٹ صرف ایک گاڑی تک محدود ہوگی۔ اور اسکی تفصیل DARB سسٹم اور ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

 

مستثنیٰ گاڑیاں

ایمبولینسز، مسلح افواج، دفاع، عوامی بسوں، موٹرسائیکلیں،عوامی ٹیکسیاں،اسکول بسوں، وزارت داخلہ ، ابو ظہبی پولیس اور دیگر امارت کے پولیس دستوں کی گاڑیاں اور ٹریلر گاڑیاں کو خود بخود چھوٹ مل جاتی ہے۔

 

گریس پیریڈ

ڈرب رجسٹریشن تمام صارفین کے لئے لازمی ہے۔ ان میں مستثنیٰ افراد بھی شامل ہیں۔ ٹول گیٹوں کو عبور کرنے سے پہلے تمام گاڑیاں سسٹم میں رجسٹرڈ ہونی چاہئیں۔ اگر کوئی سسٹم میں رجسٹرڈ نہیں ہے اور ٹول گیٹوں سے گزرتا ہے تو صارف کو گاڑی کے اندراج کے لیے 10 کاروباری دن کی مہلت دی جائے گی۔ بصورت دیگر جرمانہ کا اطلاق ہوگا۔

 

ابوظہبی میں رجسٹر ڈرائیور حضرات کو اپنا بیلنس مناسب رکھنا چاہیے تاہم اگر کسی وقت اکاونٹ میں بیلنس نہ ہو تہ بعد میں بھی ادا کیا جا سکے گا۔ اگر گاڑی ابوطہبی سے باہر رجسٹر ہے تو پانچ دن کے اندر اندر اگر اکاونٹ کو ریچارج کرلیا گیا تو فائن سے بچا جا سکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot