Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, December 9, 2020

بابراعظم پر لگائے گے الزامات اور لڑکی کی طرف سے دائر کردہ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

 

Babar Azam Controversy
Babar Azam Controversy 

کل لاہور کورٹ نے پاکیستانی کرکٹر بابراعظم پر اجنبی لڑکی طرف سے لگائے گئے الزامات کے کیس کی سماعت کی۔ چند دن پہلے ایک اجنبی لڑکی طرف سے پاکستانی سپر سٹار کر کٹر اور قومی ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم  پر انتہائی سخت ذاتی الزامات لگائے گئے تھے۔ تاہم کپتان بابراعظم کی طرف سے ان الزمات کو بلکل بے بنیاد اور شہرت حاصل کرنے کا طریقہ بتایا تھا۔ بابر اعظم نے لڑکی کی طرف سے کانفرنس میں لگائے گئےالزامات کو جھوٹ پلندہ کہا اور اس لڑکی کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا تھا۔

تاہم سوشل میڈیا میں اس معاملے کو بہت شہرت ملی تھی۔ اس کانفرنس کے بعد انجان لڑکی نے انصاف کے غرض سے لاہور کورٹ سے رجوع کیا۔ اور اس کیس میں انھوں نے بابراعظم کے علاوہ ان کی فیملی پر بحی مختلف قسم کے الزامات عائد کیے۔ گزشتہ روز جب اس متعلقہ کیس کی سماعت کی گئی تو مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عابد  نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد کیس کو جعلی قرار دیا اور الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا اس کیس آج ہی خارج کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ لڑکی لگائے گئے الزامات کا کوئی ٹھوس ثبوت  پیش نہیں کر سکی لہذا کورٹ وہ سب الزامات جو کپتان بابراعظم پر لگائے گئے ہیں ثبوت کے نہ ہونے پر پر نقلی قرار دیتے ہوئے اس کیس کو خارج کرتی ہے۔ جج عابد رضا نے مزید حکم دیا کہ بابرعظم اور ان کے خاندان کے لوگ اس لڑکی کو کسی بھی قسم کی وارننگ دینے یا نقصان پہچانے سے باز رہیں۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot