Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Tuesday, December 8, 2020

پاکستانی نیشنل کبڈی ٹیم کے پلیئر کے ولیمے میں افسوسناک واقعہ

 

ملک بنیامین کے ولیمہ پر افسوسناک واقعہ
ملک بنیامین کے ولیمہ پر افسوسناک واقعہ


پاکستان کبڈی ٹیم کے بہترین کھلاڑی ملک بنیامین کے فیصل آباد میں ان کے آبائی علاقہ کی منعقد دعوت ولیمہ میں شریک مہمان ہوائی فائرنگ کے دوران اچانک گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

 

یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے گاؤں چک نمبر 102 رب بڈھے چک میں اس وقت پیش آیا جب ملک بنیامین کے ولیمہ کا فنکشن منعقد تھا جس میں لڑکے جشن مناتے ہوئے شدید فائرنگ کر رہے تھے فائرنگ کی زد میں ایک نوجوان جس کا نام تھا علی شدید زخمی ہو گیا۔

 

علی کے دوست اسے زخمی حالت میں لاہور کے لیے روانہ ہوئے تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ مقامی ایس ایچ او کھڑیانوالہ محسن منیر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کھڑیانوالہ پولیس لاش قبضے لینے کے لیے لاہور جا رہی ہے۔ لاش کی پوسٹ مارٹم کروائی جائے گی اور مزید قانونی کارروائی آگے پھرائی جائے گی۔ پولیس کے مطابق کئی گھنٹے بعد ہمیں واقعہ کی اطلاع دی گئی اور بتایا گیا ہے کہ علی خود اپنی ہی گولی لگنے سے جانبحق ہوا ہے۔

صرف چند ماہ پہلے بھی اگست میں کبڈی کھلاڑی ملک بنیامین اور اس کے مزید دو دوستوں کے خلاف ہوائی فائرنگ کا بھی مقدمہ درج ہوا تھا۔ جب انہوں نے ہمایوں نگر کے علاقہ میں ایک گاڑی سے خود کار بندوقوں سے ہوائی فائرنگ کی تھی۔

 

موقع پر پہنچنے والے سب انسپکٹر نے ملزمان کو جب گرفتار کرنے کی کوشش کی تو بنیامین کا ایک دوست عارف پکڑا گیا تھا تاہم ملک بنیامین باقی ملزمان کے ساتھ فرار ہوگئے تھے۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot