Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, December 9, 2020

یہ نوجوان اپنی معصوم بیٹی کے ساتھ ہر روز قبر میں ہی سوتا ہے: وجہ جان کر آپکی آنکھیں بھی نم ہو جائے گی

 

Man Sleeping with his daughter in grave for her peace
Man Sleeping with his daughter in grave for her peace

ایک باپ کے لیے اپنی بیٹی سے بڑھ کر کو ئی نہیں ہوتا اس کا ایک جیتا جاگتا ثبوت چین میں دیکھنے کو آیا۔ ایک نوجوان اپنی پیاری سی معصوم بیٹی کے ساتھ روزانہ قبر میں سوتا ہے۔ اس سارے کا م کی وجہ اس کی بیٹی کی وہ سنگین بیماری جس میں وہ مبتلا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صوبہ سیچوآن میں جھانگ لیونگ نامی ایک نوجوان اپنی معصوم بیٹی کے ساتھ قبر میں لیٹتا ہے۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پھیلی ہیں۔ ان تصاویر میں یہ نوجوان اپنی بیٹی کے ساتھ ایک قبر کی طرح کے گڑھے میں بچی کے ساتھ کھیلتا نظر آ تا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق جب اس شخص سے اس معاملے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے ایک حیران کن وجہ بتائی ۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ قبر اس نے بیٹی کےلیے بنائی ہے جس میں وہ ہر روز وہ اسکے ساتھ کھیلتا ہے۔ جب اس سے اسکی پوچھا گئی کہ جب یہ بیٹی زندہ ہے تو اس نے اسکی کی قبر کیوں کھودی ہے۔ تو اس نے دل کو جھنجھورنے والی کہانی بتائی۔ جھانگ لیونگ کا کہنا تھا کہ اسکی بیٹی پیدائشی طور پر ایک سنگین بلڈ ڈس آرڈر کی بیماری میں مبتلا ہے۔ اس بیماری کے علاج میں جھانگ اور اس کی فیملی لاکھوں خرچ کرچکی ہے۔ مگر اب تک بچی ٹھیک نہیں ہورہی ہے۔ ڈاکٹرز کا بھی کہنا ہے ان کی بیٹی کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔

 

جھانگ پیشہ کے لحاز سے ایک کسان ہیں اور اسکی اور باقی فیملی کی آمدنی بھی کچھ زیادہ نہیں ہے۔ بچی کی ادوایات اور علاج کےلیے انہوں نے قافی لوگوں سے قرض لے رکھا ہے اورانہیں اب مزید قرض نہیں مل پارہا ہے۔ ایسے میں مایوس ہو کر جھانگ لیونگ سب کچھ چھوڑ کر اب اپنی بچی کے ساتھ وقت گزارتا ہیں۔

 

اس نے اپنے ہی کھیت میں ہی بچی کے لیے ایک قبر کھودی ہے۔ جھانگ روزانہ بچی کے ساتھ  وہاں آتے ہیں اور وقت گزارتے ہیں ۔ جھانگ لیونگ کا ماننا ہے کہ اس طرح ان کی بچی کا دل اس جگہ لگ جائے گا۔ جس سے مرنے کے بعد اسکو قبر میں ڈر نہیں لگے گا اور سکون ملے گا۔ تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد بہت سے لوگوں نے جھانگ کی  مدد کا کہا ہے تاکہ ان کی معصوم سی بیٹی کا علاج کرانے میں مدد کی جاسکے۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot