Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday, December 7, 2020

انسانی بچوں کو پیدا کرنے والی فیکٹری

 

Child producing Factories
Child producing Factories


ابوجہ(24/7dail) افریقہ کے ملک نائجیریا میں پولیس نے ایک فیکٹری پکڑی ہے جس میں بچے پیدا کیے جاتے تھے ۔ آن لائن میڈیا کی تفصیلات کے مطابق یہ دراصل ایک غیرقانونی میٹرنٹی ہوم کی شکل کا بنا ہوا تھا جہاں بظاہر طور پر خواتین کا علاج کیا جاتا تھا تاہم حقیقت میں یہاں خواتین کو رکھا جاتا اور ان سے زبردستی بچے پیدا کروائے جاتے تھے اور ان بچوں کو آگے فروخت کر دیے جاتے تھے۔

 

مردوں کو پیسے دے کر اس میٹرنٹی ہوم میں صرف اس مقصد کے لیے لایا جاتا کہ وہ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کریں اور انہیں حاملہ کر دیں۔ پولیس کے مطابق اس ہسپتال سے چار بچے اور چھ خواتین کو بازیاب کرایا گیا ہے۔ ان خواتین میں سے بھی چار خواتین حاملہ تھیں۔ یہ شرمناک جرم نائیجیریا کی ریاست اوگن میں انسانی سمگلنگ کرنے والے گروہوں کی زیر پرستی میں ہو رہا تھا۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق اس مرکز سے بازیاب کی گئی خواتین نے بتایا کہ ان کو گیر مردوں سے پیسے دے کر حاملہ کرایا جاتا تھا اور بچہ پیدا ہونے کے بعد فروخت کر دیا جاتا تھا۔ بعض واقعات میں یہ خواتین پیسوں کے لیے اپنی مرضی سے یہ کام کرتی ہیں جبکہ زیادہ تر نوجوان لڑکیوں کو اغوا کر کے ان کی مرضی کے خلاف ایسی جگہوں میں رکھا جاتا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کروا دیا جاتا ہے اور بچے پیدا کروائے جاتے ہیں۔  نائیجیریا میں اس سے پہلے بھی اس طرز کی کئی بچوں کو پیدا کرنے والی فیکٹریاں پکڑی گئی ہیں۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot