دہلی کی پولیس نے ایک گروہ کے پانچ ایسے لوگوں کو پکڑا ہے۔ جو شادی میں شریک
ہو کر شادی والے گھر میں چوری کرتا تھا۔ گرفتار ہونے والے لوگوں میں دو نابالغ بھی
شامل ہیں ۔ پولیس کے دعوی کے مطابق یہ گینگ دہلی کے علاوہ مدھیہ پردیش، اتر پردیش
اور پنجاب اور ملک کی کئی اہم ریاستوں میں شادیوں میں لاکھوں روپے کی چوریاں انجام
دیتا تھا ۔ یہ گروہ مدھیہ پردیش کے علاقہ راجگڑھ سے ہے ۔ گرفتار ہونے والے گروپ کے
لیڈر نے پولیس کی پوچھ گچھ میں بتایا کہ ہر سال وہ لوگ شادیوں کے موسم میں راجگڑھ
سے وارداتوں کو انجام دینے کے لیے وہ بچوں کو کرائے پر لے کر آتا تھا ۔ یہاں ان
بچوں کو بڑی شادیوں میں جانے اور ان میں بیگ چوری کرنے اور زیور پر ہاتھ صاف کرنے
کی تربیت دی جاتی ۔
کرائم برانچ کے ایڈیشنل سی پی شیویش کمار سنگھ نے بتایا کہ دہلی کی پولیس کو
مسلسل بڑی بڑی شادیوں میں چوریوں کی وارداتوں کی کافی شکایتیں موصول وہ رہی تھیں۔
جس پر کرائم برانچ نے ایک مخصوص ٹیم تشکیل دی ۔ اس اسپیشل ٹیم نے سو سے زیادہ شادیوں
کے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ویڈیوز کی جانچ پڑتال کی ۔ ان تصویروں میں نظر آیا کہ
کئی مشکوک افراد شادیوں میں شامل ہیں اور وہ وہاں موجود مہمانوں سے دوستی کر رہے
ہیں ۔ ان مشکوک افراد نے خود بھی شاندار مہنگے کپڑے پہن رکھے تھے تاکہ کسی کو ان
پر شک نہ ہو اور وہ لوگ موقع دیکھتے ہی وہ چوری کو انجام دے کر فرار ہوجاتے ۔
پولیس کو انویسٹیکیشن کے دوران میں مدھیہ پردیش کے علاقہ راجگڑھ کے گینگ پر شک
ہوا اور تب جا کر پولیس اس گروہ تک پہنچی۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know