Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, December 24, 2020

سوشل میڈیا پر ادکار حمزہ علی عباسی کی سسٹر اور کترینہ کیف کے ہم شکل ہونے کے چرچے; تصاویر دیکھیے

 

 

ڈاکٹر فضیلہ اور کترینہ کیف
ڈاکٹر فضیلہ اور کترینہ کیف

پاکستان کراچی: آج کل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ادکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور بالی ووڈ کی ہیروئن کترینہ کیف کے درمیان پائی جانے والی بے انتہا مشابہت کے چرچے ہو رہے ہیں۔

 

سابق اداکارہ نیمل خاور "جوکہ حمزہ علی عباسی کی بیوی ہے" کی چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی پچھلے ہفتے ہوئی ہے جس کی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں ان تصاویر اور ویڈیوز میں دلہن فضا خاور اور حمزہ علی عباسی اپنی بیوی نیمل خاور کے ساتھ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

 

فضا خاور اپنے خاوند کے ساتھ
فضا خاور اپنے خاوند کے ساتھ


تاہم جس خاتون کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی ساری توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے وہ ادکار حمزہ علی عباسی کی سسٹر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی تصاویر ہیں. وہ ان تصاویر میں بالی ووڈ کی مشہور ہیروئن کترینہ کیف سے انتہائی مشابہہ نظر آرہی ہیں۔

 

ڈاکٹر فضیلہ
ڈاکٹر فضیلہ

 

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر کترینہ کیف اور ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی تصاویر کو ایک دوسرے کے مقابل رکھ کر شیئر کی جارہی ہیں اور بہت تعداد لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ ان دونوں میں انتہائی مشابہت ہے اور تو اور کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی اصل حسن کی مالک ہے اور کترینہ کیف سے بھی زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔

 

Twitter Viral
Twitter Viral


اور یہ سب پہلی مرتبہ ہی نہیں ہو رہا کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور کترینہ کیف میں مشابہت کی بات کی جا رہی ہو بلکہ اس سے پہلے بھی کافی لوگوں نے ڈاکٹر فضیلہ کی کافی تصاویر پر لوگوں نے انہیں کترینہ کیف کی ہم شکل ہونے کے تبصرے کیے تھے۔

 

 

Dr. Fazzila Abbasi
Dr. Fazzila Abbasi

 

یہ بات واضح رہے کہ ادکارہ حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی پیشے کے اعتبار سے سکن اوربالوں کی اسپیشلسٹ ہیں اور وہ خود سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot