Gotz Neef after lion attack |
بوٹسوانا میڈیا: وائلڈلائف پر تحقیق کرنے والے
ایک بتیس سالہ ماہر کی جان اس وقت جوکھوں میں پڑگئے جب رات کو نیند کے دوران اس کے کیمپ میں
ایک ببر شیر گھس آیا اور اسے اپنی خوراک بنانے کی کوشش کرنے لگا۔
اس دوران گوٹز نیف نامی سائنسدان کا ایک بازو شیر
کے دانتوں میں تھا تاہم اس نے پھر بھی ہمت نہ ہاری اور شیرکے منہ پر دوسرے ہاتھ سے
مکوں سے تابڑتوڑ حملے کرتا رہا۔ اسی دوران اس کے ہاتھ اور بازو پر دانت کے کاٹنے
کے سولہ مختلف گہرائی کے زخم آئے ۔
انٹرنیشنل میڈیا کی تفصیلات کے مطابق سائنسدان کا
کہنا تھا کہ بوٹسوانا کے جنگل میں وہ سارا دن مختلف سروے میں مصروف دن گزارنے کے
بعد جب اپنے کیمپ میں آکر سو گیا تو رات کے کسی پہر اس نے تاریکی میں کسی کے جانور
کے غرانے کے آواز سنی ۔ اس نے دیکھا کے اس کے خیمے ایک کھلے حصے کے باہر کسی جانور
کی ناک ہے جسے اس نے مکے مار کر بھگانے کی کوشش کی۔ لیکن وہ ایک ببر شیر تھا مکے
لگنے سے وہ مزید غضبناک اور خونخوار ہوگیا۔ اس نے اپنے ساتھی سے مدد ماگنے کے لیے
شورمچایا لیکن اس دوران شیر نے اس کے بازو کو اپنے دانتوں میں دبوچ لیا اور اس کے
بازو پر چیرپھاڑنے کی کوشش کرنے لگا۔
وہ انتہائی درد میں مبتلا ہو گیا اور کراہنے
لگا تاہم اسنے ہمت نہیں ہاری اور اس کے بعد اس نے شیر پر مزید مکے رسید کئے۔ مگر
اس دوران شیر نے اس کی گردن اور سر کو پر حملے کرنے کی کوشش کرنا شروع کے دیے اور
چبانے کی کوشش کے دوران اس کی پیشانی پر بھی زخم آگئے اور شیر نے گوٹز نیف کے
بازو پر اپنے دانتوں کی دبوچ مزید بڑھا دی۔
تاہم خوش قسمتی سے اس کا دوست جو ایک دوسرے خیمے
میں سویا ہو تھا جاگ گیا۔ اس نے قریب پڑی ایک لکڑی سے شیر کو مارنے کی کوشش کرنے
لگا اور اسے بھگانے میں کامیاب ہوا۔ یہ دونوں سائنسدان نیشنل جیوگرافک کے ایک تجربے
کے سسلے میں وہاں پر کام کررہے تھے۔ اس لکڑی کے علاوہ وہاں موجود ہاتھی کا گوبر بھی
ببر شیر پر پھینکتا رہا جس سے شیر کچھ دور چلاگیا۔
مگر اس کے بعد وہ شیر تھوڑی دیر کے بعد دوبارہ
حملہ کرنے کی کوشش کرنے لگا شاید وہ وہ بہت بھوکا تھا۔ تاہم اس دوران یہ لوگ سنبھل
چکے تھے تو انہوں نے روشن گولے کی ایک گن سے فائر کیا جس سے شیر بھاگ کھڑا ہوا۔ اس سائنسدان کو انتہائی زخمی حالت میں وہا ں سے قریب ترین ہسپتال جو تقریبا 80 کلومیٹر
دور تھا لے جایا گیا جہاں وہ اب تیزی سے
صحت یاب ہو رہا ہیں۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know