شادی میں ڈانس کرنے کے اصرار پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا |
بھارت نئی دہلی: انڈیا دہلی میں بارات کے فنکشن میں دلہن کو رقص کرنے کے لیے
مجبور کیا گیا تو اسنے پر شادی کرنے سے ہی
انکار کردیا۔ دلہن کے والد نے بیٹی کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے اسے اپنے فیصلے پر
قائم رہنے کو کہا۔
بھارتی زرائع ابلاگ کی خبروں کے مطابق بھارتی ریاست
اترپردیش کے علاقہ بریلی میں لڑکی نے اس وقت شادی سے انکار کردیا جب وہ دلہن بنی
ہوئی تھی اور اس سے ڈانس کرنے کے لیے بار بار اصرار کیا جا رہا تھا۔ لڑکی کے شادی
سے انکار کے بعد ہر طرف ہنگامہ برپا ہوگیا ۔
میڈیا رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق بریلی میں لڑکی
کے گھر شادی کی تیاریاں اپنے پورے زور و شور سے جاری تھی۔ لڑکا اپنے والدین،
دوستوں اور رشتےداروں کے ہمراہ بارات لے کر پہنچا اور دیگر رسموں کے بعد جب دلہا
بنے لڑکے کے دوستوں نے دلہن کو ڈانس کرنے کے لیے اسکے ناچاہتے ہوئے زبردستی اسٹیج
پر بلایا اس حرکت سے دلہن غصے میں آگئی اور اس شادی کرنے سے ہی انکار کردیا۔
دلہن کی جانب سے یوں اچانک شادی سے انکار پر
شادی کا فنکشن ایک اکھاڑے میں بدل گیا۔ لڑکا لڑکی کے خاندانوں میں کافی تلخ کلامی
ہوئی جس کے بعد دلہن کے والد نے اپنی بیٹی کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے یہ کہا کہ جو
میری بیٹی کو زبردستی ڈانس کرنے پر مجبور نہیں کرے وہ لڑکی کی عزت نہیں کرسکتا اور
جو نوجوان اسکی بیٹی کی عزت نہیں کرسکتا میں اس سے شخص سے اپنی بیٹی کی شادی نہیں
کروں گا۔
لڑکے کے والدین اور دیگر براتیوں نے لڑکی اور
اس کے خاندان والوں کو منانے کے لیے بہت منت سماجت اور بہت سی دیگر کوششیں کی جاتی
رہیں مگر کچھ حاصل نہ ہوا۔ لڑکی اپنے شادی نہ کرنے کے فیصلے پر قائم رہی اور وہ
لوگ جو جہیز دے چکے تھے اس کے معاملے پر لڑکے والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا
گیا ۔
جب پولیس موقع پر پہنچی تو لڑکے والوں نے لڑکی
والوں کو اس جہیز کی رقم ادا کی اور بارات لے کر خالی ہاتھ واپس چلے گئے ۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know