Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, December 24, 2020

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اب لوگوں کو "سستے پلاٹ" بیچنا شروع کردئیے

 

Hareem Shah Start selling Plots

پاکستان کراچی: سوشل میڈیا صارفین حریم شاہ کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں "سستے پلاٹس" کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

پچھلے ہفتے tiktok ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کراچی میں ایک 'سستے پلاٹس" کی سکیم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پریس کانفرنس کے دوران ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس نے یہ سکیم اس غریب اور چھوٹے طبقے کے لیے شروع کیا ہے جو جانے کب سے اپنے گھر کا خواب دیکھ رہے تھے لیکن وہ اپنے اس خواب کو پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہے تھے۔ حریم شاہ سو گز کے پلاٹوں کی سکیم میں ایک پلاٹ صرف تین لاکھ روپے میں دینے کی بات کی تھی ۔

 یہ بھی پڑھیں: 

سوشل میڈیا پر ادکار حمزہ علی عباسی کی سسٹر اور کترینہ 

کیف کے ہم شکل ہونے کے چرچے; تصاویر دیکھیے


فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی ایک پریس ریلیز میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پی ٹی آئی حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کی ہے- اور کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے غریب آدمی کو اپنے گھر کا خواب دکھا تھا لیکن اس خواب کو پورا کرنا غریب آدمی کی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔

حریم شاہ نے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس منصوبے میں اسکا ساتھ دیں۔

 

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے حریم شاہ کی اس اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریم شاہ کے اپنے نام کے ٹاؤن میں کون کون رہنا پسند کرے گا؟

 سوشل میڈیا صارف امتیاز نامی نوجوان کا حریم شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹک ٹاک tiktok کی سستی شہرت کے بعد یہ نوجوانوں کے لیے سستی بستی کا منصوبہ شروع کرر ہی ہیں تاکہ نوجوانوں کو اکٹھا کرسکے اور اسکی بھرپور کوشش ہے  تاکہ نوجوان مزید جگہوں پر بھٹکنے سے بچ جائے۔

 

 

Hareem Shah Town
Hareem Shah Town

ریحانہ کوثر نامی سوشل میڈیا صارف نے اس گڑبڑ گھوٹالا اور ڈبل شاہ جیسا کوئی فراڈ قرار دیا ہے۔

Hareem Shah Town
Hareem Shah Town


No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot