Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday, December 28, 2020

شوہر نے بچہ پیدا کرنے سے انکار پر بیوی کو سوتیلے بچوں سمیت قتل کر دیا

 

Lahore Murder Case
Lahore Murder Case

شوہر نے بچہ پیدا کرنے سے انکار پر بیوی کو بےدردی سے قتل کر دیا

پاکستان لاہور: (نیوز ایجنسی) چند روز پہلے لاہور میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو سوتیلے بچون کو گھریلو ناچاقی پر  قتل کر دیا تھا۔

یہ تہرے قتل کا واقعہ گرین ٹاؤن جو کہ لاہور کا ایک مشہور ایریا ہے میں پیش آیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق خاکی شاہ دربار گرین ٹاؤن کے قریب واقع ایک گھر میں ایک نوجوان نے اپنی ہی بیوی جس کا نام شمیم اور اس کے بیوی کے دو بچوں سولہ سالہ فوزیہ اور چودہ سالہ فیصل کو قتل کردیا۔

عاشق علی کے نام سے اس ملزم کی شناخت ہوئی ہے۔ جو پولیس کی گرفت میں بھی آچکا ہے۔ عاشق علی نے بیان میں کہا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو اس لیے قتل کر دیا کیونکہ وہ اسکا بچہ پیدا کرنے سے انکار کر رہی تھی ۔ مجرم نے تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اس سے نکاح  کیا تھا تو اس سے پہلے میں نے بتایا کہ میں بچہ کے لیے شادی کر رہا ہوں کیونکہ میرے پہلی بیوی سے جو بچے تھے وہ پہلی بیوی لے کر چلی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بچھوکا خطرناک زہر بیچ کر نوجوان لاکھوں کمانےلگا-

پھر یہ میری دوسری بیوی بن کر آئی لیکن جب یہ پریگنٹ ہوئی تو اس نے بچہ  ضائع کروا دیا۔ اللہ نے جب ہمیں دوسری بار بھی خوشخبری دی تو اس نے دوسرا بچہ بھی ضائع کروا دیا۔ ملزم کے مطابق میری بیوی کہتی تھی کہ اس نے مجھ سے چھپ کر نکاح کیا ہوا اور اس نے اپنے بہن بھائیوں کو اس نکاح کا نہیں بتایا ہوا ۔ وہ کہتی تھی کہ جب وہ انکو اپنےنکاح کے بارے میں بتا دے گی اس کے بعد وہ بچہ پیدا کرے گی۔ اب ہمارے نکاح کو دو تین سال گزر گئے ہیں- اب وہ بلکل انکار کر دیتی تھی اور کہتی تھی کہ ہم نے اور بچوں کا کیا کرنا ہے۔ ہم دونوں کے پاس پہلے ہی بچے موجود ہیں۔ مجرم نے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہو اس کے والدین پر تشدد کرتی تھی اور اسکا پلاٹ بھی اسنے اپنے نام کروا لیا تھا۔

اب وہ مجھ پر بھی تشدد کرنے لگ گئی تھی۔ واقعہ کے دن اس نے انہی باتوں سے غصے میں آکر پہلے بیوی کو مارا اور پھر اپنے سوتیلے بچوں کو بھی ڈر کے مارے مار دیا۔ دوسری طرف پولیس کے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقتولہ اپنے شوہر عاشق علی کی دوسری بیوی ہے جب کہ قتل ہونے والے بچے فوزیہ اور فیصل اس کے پہلے شوہر سے تھے اور قاتل کے سوتیلے بچے تھے۔ اور ملزم عاشق علی نے یہ سب گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر کیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے آلہ قتل برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ہے۔ اب ملزم کا بیان ریکارڈ کیے جانے کے بعد اسکو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اسکو پاکستانی قانون کے مطابق عدالت کی طرف سے سزا دی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot