بچھو کا زہر |
مصر قاہرہ(نیوز ایجنسی) محمد حمدی نامی پچیس سال کے مصری نوجوان شہری بچھو کا خطرناک زہر بیچ کرلکھوں کمانے لگے- اور انہوں نے یہی ذریعہ معاش بنالیا ہے۔ محمد حمدی نےآرکیالوجی میں سٹڈی کی اور اسکی ڈگری لی ہے جس میں انسان اپنے ماضی کے بارے میں علم حاصل کرتے ہیں اور اس وجہ سے مصری نوجوان کو پچھلے چند سالوں کے دوران بچھو پکڑنے کا شوق پیدا ہوگیا ہے۔ وہ مصر کے مختلف ریگستانوں اور صحراوں سے بچھو پکڑتے ہیں اور پھر سائنسی طریقوں
سے ان کا زہر نکالتے ہیں جو وہ مختلف فارماسٹیکل کمپنیوں کو فروخت کرتے ہیں جو اس زہر کو مختلف ادویات بنانے میں استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
عنبر میں قید دس کروڑ سال قدیم پھول کی دریافت
مصر کے قومی موقرنامے "92" کی تفصیلات کے مطابق اب محمد حمدی نے اپنی ذاتی کمپنی بھی بنا لی ہے اس کمپنی کا نام "قاہرہ وینم کمپنی" رکھا گیا ہے- جہاں اس وقت اسی ہزار سے زیادہ تعداد میں مختلف قسم کے بچھو اور سانپ موجود ہیں۔
snake poison extraction |
پچیس سالہ محمد حمدی اس بچھو اور سانپ کے زہر
کو یورپ اور امریکا میں ایکسپورٹ کرتے ہیں اور اس زہر کے 1 گرام کی قیمت وہ دس
ہزار امریکی ڈالر تک لیتے ہیں جوآج کل کے ریٹ کے مطابق تقریبا سولہ لاکھ پاکستانی
روپے بنتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know