Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, December 2, 2020

دبئی سے آنے والے مسافر کو جب کسٹم احکام نے چیک کیا تو چپلوں سے کیا برآمد ہوا، حکام حیران رہ گے

 

smuggling from Dubai

انڈیا: بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے کسٹم اہلکاروں نے سونے اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی جن کی لاکھوں روپے مالیت تھی۔

 

بھارتی میڈیا ادارے۔ ANI کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چنائی کے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ڈیوٹی کرتے ہوئے کسٹم اہلکاروں نے دوبئی سے آنے والے مسافر کو مشکوک حرکات کرتے دیکھا تو دیکھنے کے بعد اُس کی تلاشی لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

چنائی ایئرپورٹ کسٹم احکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ مسافر کو جب روکا گیا اور تفتیش کی گئی تو اس کے چہرے کا رنگ اڑ گیا اور تاثرات بدل گئے جس کے بعد اُس کو روک کر باقاعدہ جامع تلاشی لی گئی۔

 

smuggling from Dubai

مسافر کو جب اسکینگ مشین سے گزرا گیا تو الارم بجنے لگا جس نے کسٹم حکام کو خفیہ چیزوں‌ کے حوالے خبردار کیا۔

 

کسٹم احکام نے مسافر کا سامان کھول کر اسے چیک کیا اور مکمل تلاشی لی گئی مگر انہیں کچھ چیز نہ مل سکی مگر جب انہوں نے مسافر کی چپلیں اتراو کر چیک کی تو سر پکڑ کر بیٹھ گے۔

 

دوبئی مسافر نے اپنی ایک چپل میں دوسو انتالیس گرام سونا چھپا رکھا تھا جس کی قیمت 12 لاکھ روپے کے قریب قریب بنتی ہے جبکہ اس کی دوسری طرف کی چپل سے تقریبا ساڑھے 6 لاکھ روپے کی مالیت کی غیر ملکی کرنسی جن میں ڈالر اور سعودی ریال کی صورت میں تھی بھی برآمد ہوئی۔

 

 

smuggling from Dubai

 

کسٹم اہلکاروں نے ملنے والی تمام چیزیں قبضے میں لے کر مجرم کے خلاف کسٹم کے قانون کے تحت پرچہ درج کرلیا گیا ہے تاکہ اس سے مزید تفصیلات کی تفتیش کی جا سکے۔ 

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot