Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, December 17, 2020

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے بالرمحمد عامرنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

 

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے بالرمحمد عامرنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

 

Muhammad Amir Retired from cricket
Muhammad Amir Retired from cricket

میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامرنے بین آلاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے انٹرنیشنل قومی کرکٹ ٹیم کو خیرباد کا فیصلہ کیا ہے۔

 

محمد عامر سری لنکن پریمیئرلیگ میں شرکت کے بعد ابھی کراچی پہنچے ہیں اورکل 2020-12-18 بروز جمعہ کو لاہور پہنچ کراس متعلق تمام تفصیلات شئیر کرنے گئے۔ ابھی پاکستان کی طرف سے مزید انٹرنیشنل کرکٹ کو نہ کھیلنے کا فیصلہ لیا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1339479352904441857

محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی کرکٹ کو چھوڑنا تو نہیں چاہتے تھے مگر اس مینجمینٹ کے تحت جس طرح کا ماحول بنایا جا چکا ہے اب اس مینجمنٹ کے انڈر انٹرنیشنل کرکٹ میرے لیے جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ مجھے دورہ نیوزی لینڈ میں 35 کھلاڑیوں کے بڑے گروپ میں بھی شامل نہیں کیا گیا اس سے مجھے اپنے مستقبل کا کچھ اندازہ ہوگیا ہے۔  مزید بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا پابندی کے دنوں جو 2010 سے 2015 تک میری کرکٹ سے دوری کا عرصہ تھا اس دوران میں بہت سی ذہنی  اذیت برداشت کر چکا ہوں۔ اب مزید برداشت کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ پانچ سال کی پابندی کی سزا کاٹ کر آنے باوجود بار بار یہ کہا جاتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  "پی سی بی" نے مجھ پر بہت سرمایہ کاری کی ہے۔

 

انکا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میری پابندی ختم ہونے پر کم بیک کے وقت صرف سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ باقی ٹیم پلیئرز کا کہنا تھا کہ ہمیں اب محمد عامرکے ساتھ  کرکٹ ٹیم میں نہیں کھیلنا۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot