بھارت ممبئی: بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ
خان نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کے متعلق بات کرتے ہو کہا کہ جب سابق کرکٹر
اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے ان کو ڈانٹ پلائی تھی تو انہیں اس بات پر کافی
غصہ آیا تھا۔
انڈیا بالی ووڈ کے ہیرو شاہ رخ خان کا ایک
پرانا انٹرویو وائرل ہوا ہے جس میں جب ان سے یہ پوچھا گیا تھا کہ آپ کے اپنے توساری
دنیا میں فین موجود ہیں لیکن کیا آپ بھی پاکستان میں کسی کے سٹار کے فین ہے؟ جس
پر شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جس شخص کے فین ہے وہ پہلے تو کرکٹر
تھے تاہم اب وہ ایک سیاست دان بن چکے ہیں اور وہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ "وزیراعظم"
عمران خان ہیں۔
بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ میں ایک میچ
دیکھنے گیا ہوا تھا مگر اس میچ کے دوران انہوں نے کم اسکوربنا ئے تھے ۔ اس میچ کے
بعد جب میں نے ان سے انکا آٹو گراف مانگا
تو آٹو گراف مانگنے پر انہوں نے مجھے ڈانٹ پلا دی۔ شاید وہ کم سکور بنانے پر پہلے
سے ہی غصہ تھے۔
شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس وقت ان
کے ڈانٹنے پر غصہ آیا تھا اور اس بات کا تزکرہ انہوں نے بعد میں ہونے والی ایک
ملاقات میں عمران خان سے بھی کیا تھا
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know