Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Saturday, December 12, 2020

حرم شریف میں کرین حادثہ میں بن لادن کمپنی کے خلاف جاری تحقیقات کا فیصلہ سنا دیا گیا

 

Saudi Arab Crane incident court decision
Saudi Arab Crane incident court decision  

ریاض(NNI) سعودی عرب میں ایک فوج داری کورٹ نے مسجد حرام میں کرین کے حادثے میں بن لادن کنسٹرکشن کمپنی کو بری الزمہ قرار دیا ہے۔

 

عرب میڈیا کے مطابق مسجد حرام میں کرین کے حادثے کی تحقیقات کے دوران مکہ مکرمہ کی ایک فوجی عدالت نے بن لادن کمپنی کے تیراہ ملازموں کے خلاف جاری طویل مقدمہ کی کارروائی نمٹادی اور فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس چھان بین اور طویل تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ بن لادن کمپنی اور اسکے ملزمان کرین کے حادثہ میں ذاتی طور پر قصور وار نہیں ہیں۔ کورٹ کے فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہمیں کرین حادثہ کے حوالہ سے بن لادن کمپنی کے ذمہ دران کی طرف سے کسی قسم لاپروائی برتنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

مزید فیصلہ میں لکھا ہے کہ ہمیں محکمہ موسمیات کی وہ رپورٹ بھی دیکھائی گئی ہےجس میں یہ بتایا گیا تھا کہ کرین حادثہ کے وقت موسم انتہائی خراب تھا جو اس بن لادن کمپنی کی کرین کے گرنے کا سبب بنا تھا۔ کورٹ کے فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ موسمیات کے محکمے اور ماحولیات کی تحفظاتی ایجنسی نے اس حادثہ کے دن اور اس سے ایک دن پہلے بھی موسم کی اس صورتحال پر ایک خبرنامہ جاری کیا گیا تھا جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ سمندر میں ہوا کی رفتار صرف138 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تھی۔ اگرچہ اس ہوا کو سمندری طوفان نہیں بتایا گیا تھا۔ تاہم اس وقت سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے زور دیا گیا تھا۔ جس میں اس بات کا اشارہ دیا گیا تھا کہ موسم کی صورت حال سے باعث کچھ بھی ہوسکتا ہے اور کسی جگہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

کورٹ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی کمپنیوں کو موسم کے حالات کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے ہوگئے ہیں۔ اس طرح کے موسم کی صورت حال کی باقدہ رپورٹس کے انتظار کرنے سے پہلے ہی کچھ سخت حفاظتی اقدامات کرنا چاہئیں تاکہ اس طرح کی صورت حال نہ پیدا ہو۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot