Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, December 30, 2020

واٹس ایپ کی جانب سے جنوری 2021 میں 3 بڑی تبدیلیاں متعارف کرانے کا اعلان

     

What's app going to make changes
What's app going to make changes

امریکہ نیویارک (نیوز ایجنسی) دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نےآنے والے سال میں 3 بڑی تبدیلیاں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے ایک ادارے کے مطابق واٹس ایپ کے ترجمان نے بتایا کہ 2021 واٹس ایپ اپنی ویب پر بھی کال اور ویڈیو کال کی سہولت فراہم کرنے جارہا ہے اب تک ہم صرف واٹس ایپ کi موبائل اپلیکشن سے کال اور ویڈیو کال کر سکتے ہیں ویب کالنگ سے ہم کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ وغیرہ سے بھی یہ سہولتیں استعمال کر سکے گئے اس سروس کو متعارف ہونے پر واٹس ایپ زوم اور گوگل میٹ کی سروس کو ٹکر دےسکے گا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ کی شرائط میں بھی تبدیلی آئندہ سال کے فروری تک متوقع ہے لیکن اس بارے میں کوئی خاص تبدیلیوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم تمام واٹس ایپ استعمال کرنے والوں پر ان شرائط کو تسلیم کرنا لازم ہوگا۔ آنے والے سال  Beta IOS بیٹا آئی او ایس کی اپڈیٹ کے بعد ہم واٹس ایپ میں ایک ساتھ ایک سے زائد ویڈیو ز اور تصاویر پیسٹ کر سکیں گئے۔

 

پچھلے دنوں واٹس ایپ  ایپلی کیشن جو کہ دنیا بھر میں مقبول ترین پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی ایپ بن چکی ہے نے اعلان کیا ہے کہ اب اس کو پرانے موبائل جن میں بہت پرانا آپریٹنگ سسٹمز استعمال ہورہا ہے ان میں 2021 میں واٹس ایپ نہیں چلے گا اس میں اینڈرائڈ اور ایپل دونوں طرح کے فونز شامل ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیاہے کہ 1 جنوری 2021 کے بعد ہو آئی فونز جن کا کا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس سیون (iOS9) سے پرانا ہوگا اس پر واٹس ایپ نہیں چلایا جا سکے گا اور اسی طرح جس اسمارٹ فونز میں اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانے ماڈل کا آپریٹنگ سسٹم ہوگا ان موبائلز میں بھی واٹس ایپ کی سہولت موجود نہیں ہو گی۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot