Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Tuesday, December 29, 2020

آئن لائن انویسٹمنٹ کمپنی کا فراڈ پاکستانی عوام کے ساڑھے پانچ ارب روپے لے اڑئے

 

online business fraud
online business fraud


اسلام آباد (نیوز ایجنسی) پشاور میں ایک جعلی اور فرضی کمپنی عام لوگوں سے اربوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئی۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق پشاور میں حال ہی میں PSLASH نامی ایک کمپنی نے جنوری 2020 میں ڈینز ٹریڈ سنٹر پشاور میں اپنا آفس بنایا تھا اور اس ایک سال کے دوران اس جعلی کمپنی نے مختلف حلقوں کے تقریبا ایک لاکھ لوگوں سے سرمایہ کاری کے نام پر رقم اکٹھی کی۔ تفصیلی رپورٹس میں یہ بتایا گیا ہے کہ لوگوں نے سرمایہ کاری اور تیرہ فیصد منافع کی لالچ میں لوگوں نے کمپنی میں انویسٹ کیا تو کمپنی ان کو لوٹ کر فرار ہو گئی۔ متاثرین میں زیادہ طرح رئیل اسٹیٹ، ڈیجٹیل کے علاوہ فارن کرنسی میں انویسٹ کرنے والے لوگ شامل تھے ۔ اس کمپنی نے ایک ویب سائٹ بھی بنائی ہوئی تھی جو انیس نومبر کو بظاہر طور پر آف لائن ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 10 خاموش قاتل

 جب لوگوں نے بیس نومبر کو کمپنی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ بتایا گیا ہے کہ لوگوں نے زندگی کی جمع پونجی کو منافع کے لالچ میں آ کر کمپنی میں جمع کروا رکھی تھی۔ ایف آئی اے کو اس کمپنی کے فراڈ کے بارے میں فرسٹ درخواست اگست میں جمع کروائی گئی اور پھر دوسری درخواست ستمبر میں جمع کروائی گئی لیکن ایف آئی اے کی جانب سے بر وقت کاروائی نہ ہونے سے لاکھوں لوگ اس کمپنی کے فراڈ کا شکار ہو گئے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ کمپنی نے اس پہلے دو مختلف ناموں سے بھی سادہ لوگوں کو لوٹ چکی تھی۔ یہ کمپنی پہلے"Earn Bitcoin" اور پھر  Payslash کے ناموں سے لوگوں کو شکار کیا اور پھر اب تیسرے نام PSLASH کو استعمال کر کے عوام کو لوٹا اور پھر رفو چکر ہو گئی۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot