بھارت میڈیا کے مطابق احمد
آباد میں مبینہ طور پر فیس بک پر پوسٹ کرنے کی سزا دینے کے لیے ایک نوجوان کو برہنہ
کر کے گلیوں میں گھمانے والے 5 بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق
کہ 38 سالہ اس متاثرہ شخص کو منگل کے دن ان پانچ بھائیوں نے اغوا کیا اور اسے نشان
عبرت بنانے کے لیے کھبالیہ کے مغربی علاقے میں ننگا کر کے پینتالیس منٹ تک پیدل گلیوں
میں گھمایا۔ پولیس کے ترجمان ہریندر کے مطابق دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ مظلوم
شخص روزانہ فیس بک لائیو ویڈیوز بنایا کرتا تھا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ جب اس
اتوار کے دن فیس بک لائیو ہو کر اس
Facebook live video become a crime
ویڈیو میں اس متاثرہ شخص
نے ان پانچوں بھائیوں پر انتہائی سخت الزامات عائد کیے تھے اور یہ دعوی بھی کیا
تھا کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ بھائیوں پر لوگوں کو غیر قانونی پر
حبس بے جا میں رکھنے کے علاوہ دیگر جرائم کے الزامات لگائے تھے۔ وہاں کی پولیس کے
مطابق یہ گجرات کا واقعہ ہے اور مظلوم بننے والا آدمی خود بھی جوئے اور شراب کا
عادت میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کئی مرتبہ سزا بھی کاٹ چکا ہے
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know