Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, December 2, 2020

گردوں کی ڈائلاسس کے دوران طلبا کو پڑھانے والا ٹیچر

 

Teaching during dialysis session

سعودی عرب: سعودی عرب کے ٹیچر نے فرض شناسی کی نئی مثال قائم کر دی۔ گردوں کی بیماری میں ہونے کے باعث گردوں کے ڈائلاسس کرواتے ہے اور اس دورانیہ میں بھی یہ استاد اپنے طلبہ کو لیکچر دیتے ہیں۔

 

سعودی میڈیا کے مطابق الاحسا کے شہر میں اسکول کے استاد نے شدید مرض کے باوجود بھی اپنے فرض سے چھٹی نہیں کی، گردوں کی بیماری میں مبتلا یہ استاد ڈائلاسس کے دورانیہ میں اپنی کلاس کا وقت ہونے پر طلبا کو انٹرنیٹ سے لاگ ان ہوکر لیپ ٹاپ پر لیکچر دیتے ہیں۔

 

الاحسا شہر کے یہ استاد گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے لیے وہ ڈائلاسس کروانے کے لیے گردوں کے سینٹر جاتے ہیں۔

 

ایک ٹی وی پروگرام کے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے ٹیچر کا کہنا تھا کہ انہیں ہفتے میں ڈائلاسس کے لیے تین سیش کروانے پڑتے ہیں تاہم اسکول میں ان کے بارہ پیریڈ ہیں۔ جس روز مجھ کو ڈائلاسس کے لیے جانا ہوتا ہے میں اپنا لیپ ٹاپ ہمراہ کڈنی سینٹر لے جاتا ہوں تاکہ طلب علموں کا نقصان نہ ہو۔

 

انہوں نے کہا کہ لیکچر دوران طلبا کی جانب سے سوالات بھی کیے جا سکتے ہے اور وہ ان کی کی وضاحت بھی کرتے ہیں۔

 

انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے استاد کا کہنا تھا کہ طلبا کو علم دینا میری ڈیوٹی ہے اور مجھے اچھا نہیں لگتا کہ میری وجہ سے طلب علموں کے دورانیہ کا نقصان ہو اور میں اپنی ڈیوٹی سے غفلت برتوں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھی بھی اس سلسلے میں میری مدد کرتے ہیں ٹیچر نے یہ بھی کہا کہ میری اس مرض کے مطلق اکثر طلبا کو علم نہیں کہ میں گردوں کی ڈائلاسس کے لیے ہفتے میں تین دن کڈنی سینٹر جاتا ہوں۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot