Google Search

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, December 6, 2020

دنیا کا دوسرا ملک جس نے چاند کی سطح پر اپنا جھنڈا گاڑ دیا


چین نے چاند پر اپنا جھنڈا گاڑ دیا ہے یہ دنیا کا دوسرا ملک ہے جس نے چاند پر اپنا جھنڈا لگایا ہے جبکہ اس سے پہلے صرف امریکہ نے پچاس سال سے زائد عرصہ قبل چاند پر جھنڈا لگایا تھا اور وہ چاند پر پرچم لگانے والا دنیا کا پہلا ملک تھا۔


china Flag on Moon surface
china flag on moon surface


 

چین کے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے تصاویر جاری کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی پرچم کو چاند کی سطح پر ساکن کھڑا ہے یہ اس لیے کہ چاند پر ہوا موجود نہیں اس لیے جھنڈا لہرا نہیں سکتا۔ یہ تصویر چین کے چاند مشن چینج پانچ کے اسپیس سٹیشن سے لی گئی ہے یہ روبوٹک مشن تھا جس میں انسان موجود نہیں تھے جسے چاند کی چٹانوں کی سطح سے نمو نے لانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

 

جمعرات کے دن اس اسپیس سٹیشن نے اپنی واپسی پر یہ تصاویر لی جس میں چاند کی سطح پر جھنڈا دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے بھی چاند پر جانے والے چین کے دو مشنز میں چین کا جھنڈا موجود تھا مگر وہ چاند کی سطح پر لگایا نہیں جا سکا تھا۔ تاہم اب کی بار چین نے کامیابی کے ساتھ یہ کام انجام دے دیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

If you have any suggestion kindly let me know

Post Top Ad

Your Ad Spot