بیوی سے لڑ کر گھر سے نکل پڑا اور چلتا ہی چلا گیا
تفصیلات: پچھلے مہینے اٹلی
کی پولیس نے جمیرا شہر کی سڑک پر پیدل چلتے
ہوئے ایک نوجوان کو رات کو لگے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا۔ تاہم جب اس
سے پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ یہاں سے چار سو اٹھارہ کلومیٹر دور واقع ایک
شہر 'کومو' کا رہنے والا ہے۔
اس نوجوان نے (جس کا نام چھپایا
گیا ہے) پولیس کو بتایا کہ ایک ہفتہ قبل اس کا اپنی بیگم سے جھگڑا ہوگیا تھا اور وہ
شدید غصہ آ گیا تھا اور وہ خود کو نارمل کرنے کےلیے گھر سے ’’لمبی واک‘‘ پر نکل
پڑا۔ وہ بے خیالی میں وہ روزانہ کی بنیاد پر کئی کئی گھنٹے چلتا ہی چلا گیا۔
اس شخص کی داستان سننے کے
بعد پولیس نے جب اس کی بیوی کو فون کیا تو اس نے اس واقعے کی تصدیق کر دی اور
پوچھا کہ اس کا خاوند اس وقت کہاں موجود ہے۔ جب اس نے 'جمیرا' کے بارے میں سنا تو
حیران رہ گئی پولیس نے اسے جلد از جلد وہاں پہنچنے کا آرڈر دیا۔
پولیس نے بھی اس آدمی سے
ہمدردی دیکھائی اور اسے تھانے میں بند کرنے کے بجائے ایک قریب کے ہوٹل میں رات بھر
کے لیے ٹھہرایا ۔ تاہم جب دوسرے دن اس کی بیگم وہاں پہنچی تو پولیس نے اسے 400 یورو
جرمانہ کا ٹوکن پکڑا دیا اور صلح کے ساتھ گھر واپس جانے کو کہا۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know