چائنہ کے مشہور کاروباری و تجارتکاری کے ای کامرس ادارے علی بابا کے بانی اور مشہور و معروف تجارتی شخصیت جیک ما کی اکتوبر 2020 سے پرسرار طور پر گمشدہ ہو جانے کے بعد آج بہت عرصے بعد پہلی مرتبہ " تیانمو " نامی ویب سائٹ یہ آج شائع ہونے والی ویڈیو میں دکھائی دے رہے ہیں ۔
اس ویڈیو کے بارے میں
مذکورہ ویب سائٹ کا دعوی تھا کہ یہ آج یعنی بیس جنوری 2021 کو بنائی گئی ہے۔ویڈیو
میں جیک ما دیہی چین کی کسی تقسیم انعامات کی تقریب میں درجنوں استاتذہ اکرام سے خطاب کرتے نظر
آرہے ہیں۔
تیانمو نیوز کے ذرائع کے مطابق یہ تقریب" لابا میلے" کی مناسبت
سے منعقد ہوئی ۔
یہ ویڈیو چین سے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے اخبار گلوبل ٹائمز نے بھی
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
بتاتے چلیں کہ جیک ما واحد چینی استاد تھے جنہوں نے بے تحاشہ جدوجہد کرنے
کے بعد علی بابا نامی تجارتی ای کامرس کمپنی کی بنیاد رکھی جو کہ بعد میں چین
کی سب سے بڑی آن لائن دنیا کی تجارتی و
کاروباری ای کامرس کمپنی بنی۔
جیک ما کی تازہ ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی علی بابا کے عالمی مارکیٹ کے
حصص کی قیمت میں پانچ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
56 سالہ جیک ما کا 51 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین افراد میں بھی شمار
ہوتا ہے
2018 میں ہی جیک ما نے علی بابا سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اب وہ متعدد تعلیمی منصوبوں کی سرپرستی اور نگرانی کررہے ہیں اور چین میں تعلیم کے فروغ کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
اکتوبر 2020 سے جیک ما کی گمشدگی کے بعد سے یہ
افواہیں بھی سرگرم تھیں کی جیک ما کو حکومتی معاملات اور پالیسیوں پر شدید تنقید کے
بعد منظر سے لاپتہ کردیا گیا تھا۔
No comments:
Post a Comment
If you have any suggestion kindly let me know