Sajal Ali Story |
محمود آباد سے یوکے تک
کا سفر کرنے والے چھوٹی سی سجل۔ کم عمری میں جدوجہد کرنے والے سجل علی نے اپنے
خواب کیسے پورے کیے دیکھیے اس خبر میں
اداکارہ سجل علی ایک
کے بعد اپنا ایک خواب کامیابی کے ساتھ پورا کرتی اور کامیابی کی سیڑھیاں
چڑھتی نظر اتی ہیں اور ان کے اس کامیاب سفر کے پیچھے ان کی محنت اور جدوجہد کے
علاوہ ان کا پرعزم ہونا بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ اس چھوٹی سی
لڑکی کی جدوجہد ہی ہے جو آڈیو نس میں ا کر گانا گاتی ہے پھر اور پھر اداکاری کے میدان
میں بڑے بڑے استادوں سے خود کو منوا لیتی ہے۔ لیکن کامیابی کا سفر آسان نہیں ہوتا اور سجل علی نے بھی اس سفر
میں بہت کچھ سہا ہے۔
سجل علی نے ایسی ماں
کی شفقت پائی جو اپنے شوہر کے گھر چھوڑ جانے کے بعد بھی اپنے بچوں کو چھوڑ کر
نہیں گئی بلکہ قدم قدم پر ان کا ساتھ دیا۔ سجل علی نے پہلے اپنے
سفر کا آغاز کیا تو ان کی والدہ ان
کے ساتھ تھیں لیکن جب ان کی فلم آئی تو ان کی والدہ اللہ کے پاس جا چکی تھیں۔
محمود آباد کی ملکہ سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے سجل
اب یوکے تک سفر کرنے کو تیار ہے۔ سجل علی نے حالیہ دنوں ایک یوکے کی فلم کا کنٹریکٹ
سائن کیا ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ یہ
شادی کے بعد ہوا ہے تو اس میں احد رضا میر
کا ہاتھ بھی شامل ہے تو یہ کہنا غلط ہوگا۔ سجل ہمیشہ ہی سے خود کو منواتی آئی ہیں
۔ یہاں تک کہ بھارتی اداکارہ سری دیوی نے بھی اس ننھی سی لڑکی کی اداکاری کواس
خوبصورت انداز میں سراہا تھا کہ پوری شوبز انڈسٹری حیران رہ گئی تھی۔
جہاں
احد رضا میر کے ساتھ شادی کر وہ الگ مقام کو پہنچی ہے وہیں احد بھی اس ننھی
سی لڑکی کی صلاحیتوں کے قدرد ان ہیں۔
Good work
ReplyDelete